English   /   Kannada   /   Nawayathi

یکم فروری ،سے نجی سواری کے ذریعہ منگلورجانے ، آنے والوں کے لئے این ایچ 66پر، چار ٹول گیٹ پر روڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا،(مزید ساحلی خبریں)

share with us

سواریوں کے لئے خصوص پاسس کا بھی انتظام کیا گیاہے، یہ خصوصی پاسس اُن لوگوں کے لئے ہوں گے جو تجارتی لین دین کے لئے اس راستے سے زیادہ گذرتے ہوں یا پھر ایک مہینے میں پچاس سے زائد مرتبہ آنا جانا ہوتاہو۔ نئے تین ٹول گیٹ جس کا ابھی بار بار تذکرہ ہوا اس کی ذمہداری نوایُگا کمپنی کو دیا گیا ہے جو کہ اس راستے کو اپنے زیرِنگرانی تعمیر کیا تھا، اس بیچ راستے کے کام کی تکمیل کے بنا ہی ٹول گیٹ وصول کئے جانے پر مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، کراولی جنکشن میں ابھی تک راستے کا کام زیرِ تعمیرہے اس کے باوجود ٹول گیٹ وصولنے میں جلدی کرنے پر عوام میں اشتعال بھی پایاجارہاہے۔ 

میسور : کینٹر لاری اور بائیک میں تصادم:ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت

میسور:31جنوری 2017:(فکروخبرنیوز ) آج یہاں میسور کے ہنسور ہیچ ڈے کوٹے روڈ پرایک بائیک اور کینٹر لاری میں پیش آئے تصام میں ایک ہی خاندان کے تین افرا دکے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ مہلوکین کی شناخت سرینواس،(35) اُما (30) چیترا (10) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، سب کا تعلق ایچ ڈی کوٹے تعلقہ یڈے تھورے پالیہ علاقے سے ہے، تینوں کی موت جائے حادثہ پر ہی واقعہ ہوئی، پولس نے حادثے کی اطلاع پاکر جائے حادثہ پہنچی اور ٹرافک جو کئی گھنٹوں تک معطل رہی اس کو بحال کرنے میں کامیاب رہی ، جب کہ حادثے سے ناراض مقامی لوگوں نے کئی دیرتک احتجاج کرتے رہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

جسم فروشی کے اڈہ پر پولس کا چھاپہ: دو گرفتار

منگلور :31جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) جسم فروشی کے اڈہ پر پولس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرنے کی خبر منگلور کے کے ایس راؤ روڈ سے موصول ہوئی ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ شہر کے ایک ہوٹل میں دھندہ چلایاجارہاتھا مگر گاہکوں کو ایک ویب سائٹ کے ذریعہ سے اطلاع فراہم کرکے آن لائن بکنگ کے ذریعہ ٹھگا جارہاتھا،منگلور سی سی بی پولس نے اس کی چھان بین کرنے کے بعد فوری متعلقہ لاڈج میں چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دھندے سے وابستہ دو ملزموں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس موجو د موبائیل فون، 12.500رقم اور پھر ایک رکشہ ضبط کرلیاہے ، معاملہ بندرگاہ پولس تھانے کے حوالے کیا گیا ہے جو اس کی جانچ کررہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا