English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُلال:مدرسہ کے صدر پر جان لیوا حملہ (مزید ساحلی خبریں )

share with us

کنداپور: آگ حادثے میں نائیک اسٹورس جل کر خاک 

کنداپور:31جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) پیر کی رات پیش آئے ایک حادثے میں یہاں کنداپور کے مشہور اجناس کی دکان بنام نائیک اسٹور جل کر خاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے، اطلاع کے مطابق یہ دکان کنداپور کی پرانی اور مشہور دکان ہے جو قدیم بس اڈے کے قریب واقع ہے، آگ حادثے میں لاکھوں روپئے کی مالیت کے اجناس کو نقصان پہنچاہے۔ کل رات قریب دس بجے دکان میں ہلکا سا دھواں نکلتا ہوا نظر آیا، آدھے گھنٹے کے بعد اچانک دھواں کی مقدار کو بڑھتے دیکھ مقامی لوگوں نے پولس کو اور فائر بریگیڈ کو اطلاع کی ۔ تب تک آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، بہت دیر بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔ پولس معاملہ درج کرکے تحقیق کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا