English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اسلامیات کے امتحانات میں ایک لاکھ تئیس ہزار طلبہ کی شرکت

share with us

امسال محض اللہ کے فضل سے اس میں تقریباً تیرہ ہزار سے زائدطلباء کا اضافہ ہوا ہے ، بقول اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمدالیاس صاحب ندوی بھٹکلی ’’ ان امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء کی تعداد میں یہ حیرت انگیز اضافہ محض اللہ تعالی کے فضل اور قرآن واسلامیات میں فطری کشش اور مسلم والدین کی دلچسپی ودینی حمیت کا نتیجہ ہے۔‘‘
واضح رہے کہ اسلامیات کے ان امتحانات کے لیے اکیڈمی کی طرف سے باضابطہ اسلامیات کے نام سےL.K.Gسے دسویں تک کے طلبہ کے لیے بارہ کتابیں مرتب کی گئی ہیں جس کا تقریباً دنیا کی آٹھ زبانوں میں ترجمہ ہواہے اور یہ نصابی کتابیں ملک کے دوہزار سے زائد اسکولوں ومکاتب کے علاوہ بیرون ہند سے بھی طبع ہوکر کئی ممالک کے مسلم اسکولوں میں داخل نصاب ہیں اور وہاں کی بھی زبانوں میں اس کے تراجم منظر عام پر آئے ہیں۔
ان امتحانات میں شریک ہر چالیس طلبہ کے گروپ میں اول ،دوم اور سوم آنے والوں کو گولڈوسلورمیڈل اور سرٹیفکٹ سے نوازا جاتاہے، اسلامیات کی ان کتابوں میں بیک وقت دس مضامین قرآن وحدیث،فقہ وسیرت،عقائد ،اسلامی تاریخ اور اخلاقیات ودعاؤں کا اس طرح احاطہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی اسکول میں روزانہ کے بجائے ہفتہ میں تین دن بھی دینی تعلیم کے لیے مختص کئے جائیں توآٹھ نو ماہ میں یہ نصاب مکمل ہوسکتاہے ، اس طرح شبینہ وصباحی مکاتب میں بھی ان کتابوں کو پانچ چھ سال میں مکمل پڑھایا جاسکتاہے ،اسکولوں کے علاوہ ملک کے سینکڑوں شبینہ وصباحی مکاتب میں بھی اسلامیات کی یہ کتابیں پڑھائی جاتی ہیں اور اس کے طلبہ بھی ملکی سطح کے ان امتحانات میں شریک ہورکر میڈل اور انعامات کے حقدار بنتے ہیں۔
مسلم طلبہ کے علاوہ معلمین ومعلمات کی دینی بنیادوں پر ذہن سازی کے لیے بھی اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز کا تین سالہ کورس شروع کیا گیا ہے جس میں بھی الحمدللہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں اساتذہ حصہ لے رہے ہیں ،ملک اور عالم اسلام کے ناگفتہ بہ اخلاق سوز ماحول کے پس منظر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلم اسکولوں کے اور شبینہ وصباحی مکاتب میں اسلامیات کی ان کتابوں کوجو انگریزی ، اردووہندی 
کے علاوہ اکثر صوبائی زبانوں میں بھی دستیاب ہیں داخل نصاب کیاجائے تاکہ نئی مسلم نسل کے ایمان واسلام پر زندہ رہنے کا اطمینان حاصل ہو۔ رپورٹ : رحمت اللہ رکن الدین ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا