English   /   Kannada   /   Nawayathi

شراب خانہ کے ملازمین آپس میں بھڑگئے۔:کئی افراد زخمی ، کاؤنٹر کیس درج

share with us

تفصیلات کے مطابق چار روز سے شراب خانے کا کیشیر لوکیش اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ رہنے کی وجہ سے مینیجر پروین اس کے گھر میں گھس کر لوکیش اور اس کی ماں پر حملہ کردیا جس کیو جہ سے لوکیش اور اس کی ماں زخمی ہوگئی جنہیں پتو رکے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس اس واردات کی خبر ملتے ہی لوکیش کے حامیوں نے شراب خانہ میں گھس کر پروین اور دیگر ملازمین کو زدوکوب کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا اور پروین پر ڈکیتی کے الزام لگاتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ اس دوران پولیس تھانہ میں مہیش ، کشان ، نتھن اور یشونت اور دیگر چار افراد کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے کہ وہ زبردستی شراب خانے میں گھس آئے اور نقدی لوٹ لی ہیں۔ اپنا انگڈی پولیس تھانہ میں کاؤنٹر کیس درج کیا گیا ہے۔معاملہ کی تحقیقات کرنے کے لیے پولیس کی چھ گاڑیاں نیلیاڈی گاؤں پہنچی جس میں کئی افسران سوار تھے۔بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ گذشتہ سال سونے کی زیورات کی دکان میں ڈکیتی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات میں اتنی دلچسپی نہیں دکھائی تھی جتنی اس معاملہ میں دکھائی رہی ہے جس کی وجہ سے پولیس کئی سوالات کے گھیرے میں آررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا