English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے جشنِ یومِ جمہوریہ کا کامیاب انعقاد

share with us

اس کے علاوہ شہر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں بھی آج پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ علی پبلک اسکول ، انجمن حامئ مسلمین کے سبھی شعبہ جاتی ادارے ، نونہال سینٹرل اسکول ، شمس اسکول ، مادرِ حو ، علامہ اقبال میموریل اسکول اور دیگرسرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ علی پبلک اسکول میں خطاب کرتے ہوئے فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے کہا کہ جس طرح ہم شرعی قوانین کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اس پر عمل کرتے ہیں اسی طرح ہم اس ملک کے دستور اور اس کے آئین پر بھی عمل کریں گے اور دنیا کے سامنے اس کی مثال پیش کریں گے کہ ہم مسلمان آئین کا بھی پاس ولحاظ رکھنے والے ہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ یقیناًہم لوگ خوش نصیب ہیں جن کو ہندوستان میں اس کے دستور نے کئی بنیادی حقوق عطا کیے ہیں اور مذہب پر چلنے کے ساتھ ساتھ دیگر میدانو ں میں آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی ہے۔دیگر ملکوں میں جانے کے بعد ہمیں محسوس ہوتا ہے اور اس پر دلی فرحت محسوس ہوتی ہے کہ واقعتا اللہ نے ہم پر انعام کیا کہ ہمیں ہندوستان جیسا ملک عطا کیا۔اس موقع پر اسکول کے بانی وروحِ رواں مولانا محمد الیاس ندوی ، ٹرسٹی مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل جناب عبدالحمید دامودی ،مہتم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی اور جامعہ اسلامیہ کے اساتذہ ودیگر احباب موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا