English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل میں خوبصورت جشنِ یومِ جمہوریہ کی تقریب

share with us

اس مناسبت سے پر مہتمم جامعہ و دیگر علماء نے تاریخ ہند کی رو سے دستور ہند پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ آج یوم جمہوریہ ہے، آج ہی کے دن ہندوستان کے دستور کو نافذ کیا گیا تھا، اس دستور کو بنانے میں ڈاکٹر امبیڈکر صاحب کے ساتھ ان کے دستِ بازو بہت سارے مسلم علماء، سائنسدان اور دور رست نگاہ کے افراد موجود تھے، دستور ہند ایک انصاف پسند دستور ہے، اگر اس دستور پر ایمانداری کے ساتھ عمل کیا جائے گا تو ہندوستان کے کسی بھی شہری کو کوئی بھی پریشانی و تکلیف نہیں دیکھنی پڑے گی، بلکہ ہندوستان ایک امن و شانتی کا دیش کہلائے گا۔ دستور ہند سے واقفیت کے لئے ہم ایک مرتبہ اس کا مطالعہ ضرور کریں۔ ہم اس ہند کے باشندے ہیں جہاں ہمارے اسلاف نے اس کی آزادی میں، اس گلستاں کو خوشبودار بنانے میں اپنے لہو کو بہایا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اور ہمیں اس بات کی تلقین کی کہ ہم جب تک زندہ رہیں شریعت محمدی کو تھامے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے رہیں، یہ ہمارا حق ہے، ہمیں اس کی آزادی حاصل ہے کہ ہم اپنے حقوق کو حاصل کریں، اور طریقۂ نبوی پر چلتے ہوئے ملک ہند میں سکون و اطمینان کے ساتھ زندگی گزاریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس گلستان ہند کے ہر قسم کے پھول کو خوشبودار بنائے اور ہم سبھوں کو اس گل کی خوشبو ؤں سے مہکتا و دمکتا رکھے۔ آمین


علاقات عامہ 
جامعہ اسلامیہ بهٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا