English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبرفقہ شافعی گروپ کے مقامی مفتیان کرام کے ساتھ خصوصی نشست

share with us

مولانا نے کئی اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے میں نئے نئے مسائل سامنے آرہے ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے ہمارے پاس بہت سے ذرائع موجود ہیں لیکن ہمیں ان میں سے صرف ان ہی ذرائع کو اپنا چاہیے جس سے ہمیں صحیح مسائل معلوم ہوں ، ایڈیٹر فکروخبر مولانا انصار عزیز ندوی نے مفتیان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ فکروخبر کا یہ مرکزی دفتر ہے اور یہیں سے تمام شعبۂ جات پھیلے ہوئے ہیں اور ہر شعبہ کے ذمہ دار کو اپنی ترقی کے متعلق غور کرنا چاہیے اور اس میں مزید استحکام لانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ فکروخبر فقہ شافعی کے ذمہ دار مفتی عبدالنور فکردے ندوی نے فکروخبر فقہ شافعی کو منظر عام پر لانے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے فقہی مسائل حل کرنے اور اس سے ہونے والے عوامی فائدے کو پیش کیا ۔فکروخبر فقہ شافعی کے ایک اور ذمہ دار مولانا اظہر برماور ندوی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی فکروخبر کی دعوت پر ہمارے مفتیان کرام اسی طرح جمع ہوتے رہیں گے اور اس کام میں مزید استحکام پیداکرنے کے لیے اپنا تعاون پیش کریں گے۔ اس موقع پر کئی مفتیان نے اپنی مفید مشورے سامنے رکھے ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغازتلاوتِ قرآن مجید سے ہوا اور دعائیہ کلمات پر مغرب کے قریب یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا