English   /   Kannada   /   Nawayathi

خزانے کی کھوج: بدمعاشوں نے گھر کے مالک کو باندھ کر کی خزانے کے لئے کھدائی , مگر خالی ہاتھ لوٹ گئے(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اطلاعات کے مطابق رات دیر گئے لٹیرے گھر میں گھسے ، وگنا راجو کے ہاتھ پیرے باندھے اور پھر گیٹ کے پاس موجود آنگن میں کھدائی شروع کی، کچھ نہیں ملا تو خاموشی سے لوٹ گئے ، اس کے علاوہ مالکِ مکان کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں دی اورنہ ہی لوٹ مچائی، مقامی پولس اور ایس پی بھوش نے موقع واردات کی چھان بین کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

منگلور میں سپاری کے تاجر سے ڈکیتوں نے پانچ لاکھ کی خطیر رقم لوٹ لی 

منگلور :24جنوری 2017(فکروخبرنیوز ) منگلور کے مضافاتی علاقے سلیا کے بیلارے نامی علاقے میں ایک سپاری کے تاجر سے ڈکیتوں کی ایک ٹولی کی جانب سے پانچ لاکھ روپئے لوٹ لئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ، تاجر کا نام عبدالقادر بتایا گیاہے جو کہ بیلارے کے مقیم ہے وہ اپنی گاڑی میں نکلا ہی تھا کہ گر کے قریب چار کلومیٹر دوری پر لٹیروں نے اس کی کار روکی اوراس کو لوٹ کرفرار ہوگئے۔پولس نے معاملہ درج کرلیاہے اور مزید تحقیق جاری ہے ، جب کہ عبدالقادر کے بیان کے مطابق لٹیروں نے کار کا دروازہ مضبوطی سے تھام لیا تھا اور پستول گرد ن پر رکھ دی تھی ۔

وٹلا کے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی 

بنٹوال:24جنوری (2017) وٹلا کے محمد علی نامی نامہ نگار یعنی رپورٹر کو حارث نامی شخص جو کے دبئی میں مقیم ہے اسکی جانب سے لگاتار جان سے مارنے کی دھمکیاں دئے جانے کی خبر پولس کو دی گئی ہے ، یہ دھمکیاں بذریعہ وھاٹس اپدئے گئے ہیں، بنٹوال نامہ نگاروں کے اسوسی ایشن نے اس دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے فوری ملزم کے خلاف قانونی کارہ جوئی کرنے کی مانگ کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وٹلا پڈنور کے یہات میں واقع نثار نامی شخص کے پورے خاندان کے ساتھ سوشیل میڈیا میں گالی گلوچ کرنے اوران کو بے عزت کئے جانے پر وٹلا پولس تھانے میں حارث اور اس کے دوست کے خلاف نثار نے پولس تھانے میں معاملہ درج کیا تھا، جب حارث کا دوست دبئی سے شہر پہنچاتو پولس نے اس کو حراست میں لے کر تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا، اسی خبر کو جب محمد علی نے اپنے اخبار میں شائع کیا تو حارث اب نامہ نگار محمد علی کو دھمکی دینے لگا تھا، جس کے باعث نامہ نگار نے پولس تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔ 

لاپتہ نوجوان کی لاش اُچلا ساحل سمندر سے بازیاب

منگلور :24جنوری 2017(فکروخبرنیوز ) منگلو رسے لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش یہاں اُچھلا (پڈوبدری)سمندر سے بازیاب ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے۔ پولس یہ تحقیق کرنے میں جٹی ہے کہ آیا یہ قتل کیس ہے یا خودکشی ؟ ، مہلوک کی شناخت راجیش (21) مقیم ہاسن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو گذشتہ پانچ سالوں سے یہاں منگلور میں اپنی خالہ کے یہاں مقیم ہوکر ایک کمپیوٹر کی دکان میں کام کررہا تھا۔ معمول کے مطابق 16جنوری کو راجیش اپنے گھر سے نوکری کے لئے نکلا مگر واپس نہیں لوٹا تھا، اسی لئے اہلِ خانہ نے اُر وا پولس تھانے میں لاپتہ ہونے کی شکایت درج کی تھی، پولس جو معاملہ درج کرکے تحقیقات کررہی تھی وہ اُسکی بائیک پلسر ایک ندی کے کنارے ڈھونڈ نکالا تھا، اس کے دوسرے ہی دن سمندر میں ایک لاش کو تیرتے دیکھ ایک ماہی گیر نے پڈوبدری پولس تھانے میں اطلاع کی۔ پولس معاملہ درج کرمزید تفتیش کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا