English   /   Kannada   /   Nawayathi

پڑوس کے گھر میں لوٹ مچانے والے ملزموں کو عدالت نے سنائی دو سال کی سزا(مزید ساحلی خبریں )

share with us

مناور اپنی پوری فیملی کے ساتھ بحرین میں رہائش پذیر تھی چوری کی واردات سے پہلے وہ جب یہاں پنے گاؤں آئی تھی تو سالمرن عابدحسن کا پلاٹ کرایہ پر لے کر وہاں کچھ مہینے رہائش پذیر ہوئی ، اس موقع پر لتا ایم شیٹی جو اس کے گھر کے پڑوس میں تھی اور مجبوربھی تھی تووہ گھر میں صفائی ستھرائی کے لئے آجایا کرتی تھی ، جب واپس بحرین جانے کا وقت آیاتو انہوں نے ملزمہ لتا ایم شیٹی کو گھر کی کنجی دے کر دیکھ بھال کرنے اور صاف صفائی کا خیال رکھنے کی بات کہہ کر چلے گئے، دوسرے سال یعنی سال 2013جون کے مہینے میں بحرین سے واپسی ہوئی اور پھر گھر کے پاس پہنچے تو وہاں لتا اپنے گھر میں نہیں تھی ،ملزمہ کو فون کیا گیامگر وہ آف تھا تو اس کے ایک قریبی رشتہ دار روہت کو فون لگایا گیا تو وہ کچھ دیر میں کنجی لے کر گھر پہنچا۔ گھر مالکن مناور جب گھر کا دروازہ اپنی بہن کی موجودگی میں کھولا تو گھر کے اندر ساری چیزیں بکھری پڑی تھی او رپھر الماری کا تالہ توڑ کر قریب چالیس لاکھ مالیت کے سونے کے زیورات لوٹ لئے گئے تھے، فوری پولس کو اطلاع کئے جانے کے بعد پولس نے معاملہ کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ملزمین تمام زیورات کو متھوٹ فائنانس میں رکھا تھا، پولس معاملہ درج کرکے ساری تفصیلات عدالت میں رکھی تواسی پر کئی مہینوں سے سنوائی کے بعد عدالت نے آج ملزمین کے خلاف فیصلہ سنایا۔

اسکول وین اور آٹو رکشہ مین تصادم: سات اسکولی بچے زخمی 

میسور :24جنوری (فکروخبرنیوز ) ایک ماروین اور آٹو رکشہ میں پیش آئے تصادم میں ایس ٹی فرانسس نامی اسکول کے ساتھ طلبہ زخمی ہونے کی آج شام یہاں جتن ہنڈی نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ حادثہ میں زخمی تمام اسکولی طلباء کو میسور کے بھانوی اسپتال میں داخل کیا گیاہے ، جب کہ ایک طالبِ علم کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بچے اسکول سے واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ تمام بچوں کا تعلق داسنا کوپلو نامی علاقے سے ہے، زخمی بچوں کی شناخت، سرینواس گوڈا، امولیا، دھروا،بھارتھ، بھانو ،ہرشا، نتیش گوڈا، وغیرہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، معاملہ درج ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا