English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ :کار سڑک حادثے کی شکار ، کار سے پستول برآمد(مزید ساحلی خبریں)

share with us

یکطرفہ محبت:لڑکی کی ماں کو عاشق نے بنایا ظلم کانشانہ 

کنداپور:23جنوری 2017(فکروخبرنیوز ) کنداپور سے ملی اطلاعات کے مطابق ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک ایسا نوجوان جو یکطرفہ لڑکی کے محبت میں گرفتار تھا، لڑکی کی ماں کی جانب سے نصیحت کئے جانے پر لڑکی کے ماں پر حملہ کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ، تفصیلات کے مطابق نتن نامی شخص ایک جو پرانی کاروں کا ڈیلر (تاجر) ہے یہ دتاتریا نامی اپارٹمنٹ کے چوتھے فلور کامقیم ہے جب کہ اسی فلور میں رہنے والی لڑکی کا وہ گذشتہ چار سالوں سے پیچھاکررہاتھا، مگر اس بیچ سجاتا گنیگا نامی خاتون جو کہ لڑکی کی ماں ہے اس نے کہا تھا کہ وہ لڑکی کا پیچھا کرنا چھوڑ دے اور اُس سے دور رہے ، اسی سے ناراض چل رہا نتن کل جب ماں بیٹی ایک فنکشن سے لوٹ رہے تھے تو لڑکی کے ساتھ چھیڑخوانی شروع کی اور اس پر جب ماں بیٹی نے اعتراض جتایا تو نتن نے ماں پر حملہ کردیا۔ مقامی لوگوں نے آواز سن کر خاتون کو بچالیا، اس واردات کے بعد سے ملزم فرار ہے اورپولس کیس درج کرکے ملزم کو تلاش کررہی ہے، جب کہ خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا