English   /   Kannada   /   Nawayathi

کالج طالبات اور خواتین کو چھیڑنے والا بجرنگی: عوام نے سکھایا سبق:پٹائی کی ویڈیو وائرل (مزید ساحلی خبریں )

share with us

تو عوام نے فوری اسکو پکڑ کر خوب دھلائی کی اور اس کی ویڈیو نکال کر سوشیل میڈیا میں وائرل کردی ،سلیا پولس تھانے میں معاملہ درج ہے ، پولس نے ملزم کو حراست میں بھی لے لیا ہے ۔بتایاجارہاہے کہ یہ ممبئی کے ایک ہوٹل میں کام کرتاتھا،مگر ادھر کچھ دنوں سے وہ سلیا کے مادونامی علاقے میں اپنے سسرال میں رہائش پذیرتھا۔

پھانسی لے کر میستری نے کرلی خودکشی 

اُپناانگڈی19جنوری 2017(فکروخبرنیوز )پیشے سے میستری (مزدور) اپنے ہی گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کی واردات اُپناانگڈی میں آج پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق مہلوک کی شناخت جانی (40) مقیم ایرناکلم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو ایک کرایہ کے مکان میں رہ رہاتھا، خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، پولس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملہ درج کرلیاہے، تحقیق جاری ہے ۔ 

نشہ کی حالت میں خاتون نے دو سالہ بچے کو آگ میں پھینک کر پھر بچالیا

ایچ ڈی کوٹے:19جنوری 2017(فکروخبرنیوز ) کبھی کبھی ذرائع کے ذریعہ سے ایسی خبریں بھی آجاتی ہیں جس پر یقین کرنابہت مشکل ہوجاتاہے، ایسی ہی ایک خبر کرناٹک کے ایچ ڈی کوٹے نامی علاقے سے فکروخبر کو موصول ہوئی ہے کہ ایک آدی واسی ماں نشہ کی حالت میں اپنے دوسالہ بچے کے رونے سے پریشان ہوکر اسکو جلتے چولہے میں ڈھکیل دیا، اور جب احساس ہوا تو اپنے اپنے ہاتھ کو بھی جلاتے ہوئے بچے کو بچالیااور اس حادثے میں بچے کا چہر اور ہاتھ جھلس گیا ہے،۔ تفصیل کے مطابق خاتون کی شناخت سدھا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، رات دیر گئے بچہ بھوک سے رونے لگا تو سدھا جو نشہ میں دھت تھی بچہ کو اُٹھا کر جلتے چولہے میں پھینک دیااور بعد میں فوری بچہ کو بچالیا۔ دوسرے دن آنگن واڑی کے کارکنان جب اسی دیہات کا معائنہ کررہے تھے تو اچانک ماں اور بچہ کو دیکھا جو جھلس گئے تھے مگر کسی بھی طرح کا علاج نہیں تھا۔ تفصیلات پوچھنے کے بعد جب سچ سامنے آیا توکارکنان نے ان کو قریبی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا