English   /   Kannada   /   Nawayathi

اصلاح البنات کا کامیاب سالانہ پروگرام

share with us

مرد کی شکل میں جو بھیڑئے عورتوں کی عزت کے تاک میں ہیں ان کے ہاتھ سے بچنے کا واحد ذریعہ حجاب و پردہ ہے ، قرآن کے عنوان پر حفصہ ،فصحی ام ایمن اور زینب نے قرآن کی زبان پر ڈرامہ پیش کیا ،اور قرآن کی تعلیمات کو اپنانے اور قرآن کے پیغام کو عام کرنے کی سب کو دعوت دی ، اسی طرح موجودہ دور کا سب سے برا کھلونا بلکہ baby toyکی طرح human toy موبائیل جس میں tv،ریڈیو ، ریکارڈ ،میوزک پلیئر گیم اور دیگر بے حیائی کے زرائع فیس بک ، واٹس اپ بھی موجود ہیں ،اس کے معاشرتی فوائد اور نقصانات کے عنوان پر ایک بہترین اور مثالی ڈرامہ نمرہ و ساتھی نے پیش کرکے سامعات سے داد تحسین حاصل کیا 
اصلاح البنات جو کہ بھٹکل کے مدرسوں میں ایک ممتاز مدرسہ ہے ، اور جو اردو زبان کی حفاظت میں ایک اہم رول ادا کر رہا ہے اور یہاں کی طالبات ہائی اسکول میں جاکر دیگر زبانوں میں بھی امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرتی ہیں اور یہاں کے ثقافتی پروگرام اور ادبی مقابلوں کو دیکھنے حاضرین مجلس اپنے دلی لگاؤ کا ثبوت دیتے آرہے ہیں، امسال وسعت کے باوجود ہال ناکافی نظر آرہا تھا ،اس پروگرام میں آخر میں محترمہ شاہین نے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچیوں کی تعریف کی اور سرپرستوں سے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں، میں بھی تمنا کرتی ہوں کہ کاش مجھے بھی ایسی تعلیم حاصل ہوتی ،یہاں بغیر موسیقی کے اسلامی پروگرام کے ذریعہ لوگوں کو پیغام دیا جاتاہے ،اور اکثر اسکول میں بلکہ زیادہ تر اسکول میں بچیاں صرف ایکشن کرتی ہیں اور آواز پیچھے سے دی جاتی ہے ،لیکن یہاں کے زیادہ تر پروگرام میں بچیاں خود پڑھ کر ایکشن کررہی تھیں ،یہ معلمات کی محنت کا نتیجہ ہے ،محترمہ نائلہ مومن نے بھی بچیوں کی کار کردگیوں کو بہت سرایا ،اور بچیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی ،سر پرستوں سے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے اس پر خصوصی توجہ دیں ،
اس جلسہ میں گزشتہ سال درجہ ہفتم سے فارغ طالبہ مریم بنت عمران اکرمی کو گوکڈ میڈل اور عالمیت سے فراغت پانے والی ام ایمن بنت جعفر کو سلور میڈل سے نوازا گیا ،معلمہ فاضیہ کے شکریہ اور معلم مبشرہ کی دعا پر جلسہ برخواست کیا گیا ،اور محترمہ ناظرہ شفعت رکن الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا