English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی لیڈر پر حملہ: پولس پر کانگریس کی حمایت کرنے کا الزام:بی جے پی گرم (مزید ساحلی خبریں )

share with us

بصورتِ دیگر 19جنوری کو موڈبدری میں زبردست احتجاج کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ حالیہ اے پی ایم سی انتخابات میں کانگریس کی جیت کے بعد بغیر اجازت کے کانگریس جیت کاجشن منارہے تھے ،اس بیچ 66سالہ بی جے پی لیڈر کوٹینھو جو دل کے مریض ہے انہوں نے اعتراض جتایا تو اُن پر جان لیوا حملہ کیا گیاہے جو کہ ناقابلِ برداشت ہے ۔ اس موقع پر بی جے پی کئی مقامی لیڈران موجود تھے ۔ 

بی بی ایم پی ریونیو انسپکٹر نے کرلی خودکشی :اہلِ خاندان نے لگایا ہراسانی کا الزام 

بنگلور 18جنوری 2017ّ(فکروخبرنیوز ) بروہت بنگلور مہانگرا پالکے ب(بی بی ایم پی)(بلدیہ) کے ریونیو انسپکٹر کی جانب سے خودکشی کرلئے جانے کی اطلاعات فکروخبر کو موصول ہوئی ہیں۔ مہلوک کی شناخت اچ سی سرینیواس (40) مقیم سری نگرکی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اہلِ خاندان نے الزام لگایاہے کہ اس کے خودکشی کی وجہ ایک کارپوریٹر ہے جو بار بار اس کا تبادلہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے کررہا تھا، اور تبادلہ کا یہ سلسلہ تین سال سے لگاتار جاری تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھے اور یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔ پولس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کرنے کی بات کہی ہے،ا س خودکشی نے بی بی ایم پی اسٹاف کو بھی مشتعل کردیا ہے اور وہ احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں۔ 

نجیب گمشدگی معاملہ :پتور میں سی ایف آئی تنظیم نے کیا احتجاج

پتور:17جنوری :2017 (فکروخبرنیوز ) نئی دہلی کے جے این یو طالبِ علم نجیب کی گمشدگی ڈھائی ماہ سے زائد کا عرصہ گذر گیا مگر اس کی گمشدگی ہنوز ایک معمہ ہونے اور اس کا پتہ نہ لگانے پر پولس انتظامیہ کے خلاف کیمپس آف انڈیا تنظیم کے کارکنان نے منی ودھان سودھا کے سامنے بھوک ہڑتال کیا، اس احتجاج میں منگلور و مضافات کے کئی کالجس کے طلباء جو اس تنظیم سے وابستہ تھے جمع ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نجیب کی گمشدگی کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے نجیب کا پتہ لگائے اورحقیقت کو سامنے لائے ،ملحوظ رہے کہ نجیب 15اکتوبر 2016سے لاپتہ ہے ، یعنی اس کی گمشدگی کو پورے 90دن گذرگئے ہیں۔اس موقع پر پتور تعلقہ کے صدر انیس کمبرا، ضلع کمیٹی ممبر صادق جراتھاری ،وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا