English   /   Kannada   /   Nawayathi

منڈیا میں پیش آئی مختلف سڑک وارداتوں میں نو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

رات تین بجے نئی سال کی پارٹی سے لوٹنے کے دوران باہو بلی انجینئرنگ کالج کا طالب علم چیتن (20)بائک کا پہیہ پھسلنے سے زمین پر آرہا اور زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ مروکنا ہلی میں ایک قتل کی واردات میں جے ڈی ایس لیڈر ہریش (32) اپنی جان کھو بیٹھا۔ ایک اور قتل کی واردات میں ایک دوست نے اپنے دوست کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ مہلوک افرادکی شناخت راجیش (40) اور مہیش (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کے اے ایس افسر بھیما نائک کا ڈرائیور جس کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا پھانسی لے کر خود کشی کرلیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ 

منڈیا : ایک اور جے ڈی ایس لیڈر کا قتل 

دس دنوں میں چوتھی قتل کی واردات 

منڈیا 02جنوری 2017(فکروخبرنیوز) سیاسی انتقامی آگ نے ایک اور جے ڈی ایس لیڈ ر کی جان لیے جانے کی واردات31دسمبر کو کے آر پیٹ تعلقہ کے مروکنا ہلی میں پیش آئی ہے۔ مقتول کی شناخت ہریش عرف گنڈا (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ہریش پر پانچ نامعلوم افراد کی جانب سے اس وقت جان لیوا حملہ کیا گیا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ نئی سال کی آمدکی پارٹی میں اپنے دوست کے ساتھ شریک تھا ، بتایا جارہا ہے کہ ضلع میں دس روز کے اندر جے ڈی ایس سے تعلق رکھنے والے لیڈران اور کارکنان کی یہ چوتھی قتل کی واردات ہے۔ جیسے ہی ہریش کی قتل کی واردات کی خبر پہنچی تو رکشتھ اور یوگیش نامی افراد کے گھروں پر جے ڈی ایس کارکنوں نے دھاوا بولتے ہوئے کھڑکی اور دروازوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ بتایا جارہا کہ رکشتھ اور یوگیش ان پانچ حملہ آوروں میں شامل تھے۔ پولیس نے علاقہ میں زائد فورس تعیینات کردی ہے۔ مغربی زون کے آئی جی پی بیجائی کمار سنگھ ، منڈیا ایس پی روی ڈی چناور اور دیگر پولیس افسران نے علاقہ میں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ ہریش کے ایک رشتہ دار نے الزام لگایا ہے کہ ہریش کا قتل ایک کانگریس لیڈر کی ایماء پر کیاگیا ہے۔ملحوظ رہے کہ اس سے قبل انتقاماً جے ڈایس کارکنان میں کمار مقیم بینا منا ہلی ، نندیش اور متھوراج ٹوپانا ہلی کا قتل کردیا گیا تھا۔ 

بنگلور : مختلف سڑک حادثات میں ایک حاملہ خاتون سمیت چار افراد ہلاک 

بنگلور 02؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) بنگلور کے مختلف علاقوں میں پیش آئے سڑک وارداتوں میں ایک حاملہ خاتون سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لکشمی نارائن کی بیوی اوما صبح چہل قدمی کے دوران بی ایم ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔ ڈرائیور دنیش فرار ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایلا ہنکا میں دوکاروں کے درمیان پیش آئے تصادم میں دو طلباء ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مہلوک طلباء کی شناخت کشور اور سنتوش کی حیثیت سے کرلی گئی ، دونوں کی عمریں بائیس سال بتائی جارہی ہے۔ ان کے ساتھ سفر کررہے تین دوست محفوظ ہیں۔ مخالف سمت سے آرہی کار میں سوارافراد بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ ایلا ہنکا ٹرافک پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں ۔ بنگلور اہم شاہراہ پر پیش آئی سڑک واردات میں رنجیت کمار (23) اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی بائک بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی ، پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا