English   /   Kannada   /   Nawayathi

زیورات کے لئے عمر رسیدہ خاتون کا قتل(مزید ساحلی خبریں)

share with us

مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کے دوران پولس کوجانکاری حاصل ہوئی کہ اس واردات سے قبل لکشمن نامی شخص اس کے گھر پہونچا تھا ،اس شخص کی موجودہحالت دیکھ پولس کو اس پر شبہ ہونے لگا ،اس پرپولس نے اسے حراست میں لے لیا پولس کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کااعتراف کیا کہ اس نے اس کا قتل کر اس کے گلے سے سونے کی چین لے کر وہاں سے فرار ہو گیا ،یس پی کے مطابق لکشمن قلی کے پیشہ کے ساتھ پتائی کا بھی کام بھی کرتاہے،ونودنی کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات تھے ،ایک سال قبل ہوئے سڑک حادثہ کی وجہ سے اس نے قلی کا پیشہ بھی ترک کر دیا ،ا ور معمولی پتائی کا کام کرنے لگا تھا ،اسے اس بات کا بھی علم تھا کہ ونودنی کرایہ کے مکان میں اکیلی ہی رہتی تھی ،اس دوران وہ نشہ کا عادی بھی بن گیا ،اور پیسوں کی قلت بھی ہونے لگی تھی ، ،اس پر اس نے ونودنی کے قتل کا منصوبہ بنایا، بتایا جا رہا ہے کہ 23ڈسمبر ونودنی نے اسے گھر کے پنکھے کی مرمت کے لئے بلایا ، ملزم نے اس کے گھر پہونچ کر موقع ملتے ہی اس کے ہاتھ پیر باندھ اس کے گھر میں رکھی درانتی سے اس پر حملہ کر اسے جان سے مارڈالا ،اور گھر میں موجود قیمتی زیورات اور سازو سامان لئے مکان کو اندر سے بند کر فرار ہو گیا ،اس واردات کی خبر منظر عام پر آتے ہی پولس نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کردی ،اس پر پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 38گھنٹوں کے اندر ہی اس معاملہ کو حل کرتے ہوئے مجرم کو سلاخوں کے پیچھے پہونچا دیا ،اور ساتھ ہی اس کے قبضہ سے سونے کی چین اور موبائیل فونبھی برآمد کر لیا ہے 

ندی میں ڈوبنے سے ہوئی ایک نوجوان کی موت 

منگلور :یکم جنوری2017 (فکروخبرنیوز)سورتکل کے قریب سورنجے نامی علاقہ میں ندی میں نہانے نکلے ایک نوجوان کی ڈونبے سے موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے،مہلوک کی شناخت کرشنا پور کے رہنے والے نظام الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق سنیچر کی دوپہر نظام الدین اپنے دوستوں کے ساتھ نندنی ندی نہانے کے لئے پہونچا تھا ، اس کے چار دوست تو ندی میں نہانے کے لئے اترے، جبکہ نظام الدین اپنے ایک دوست کے ساتھ قریب ہی ایک چٹان پر بیٹھا ہوا تھا ،کچھ دیر بعد وہ پانی میں اتررہا تھا کہ اچانک پیر پھسلنے سے وہ ڈوبنے لگا ،اس نے اپنے دوستوں کو مدد کے لئے پکارا ،لیکن تیراکی سے ناواقفیت کی بناء پر کسی کی بھی ندی میں اترنے کی ہمت نہیں ہوئی،جب تک مدد کے لئے کوئی پہونچتا،اس کی ڈوبنے سے موت واقع ہو چکی تھی ،شام 7بجے کے قریب ریسکیو ٹیم نے لاش کو باہر نکال لیا ،نظام الدین کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پیشہ سے ایک ٹیمپو ڈرائیور ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا