English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئے سال کی آمد پر منائی جارہی پارٹی قتل کی واردات میں تبدیل (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جب سنتوش نے پردیپ کو اس کی ماں کے سلسلہ میں برا بھلا کہا تو اس نے غصہ میں آکر چاقو سے حملہ کردیا اور اس کے سینے میں چھرا گھونپ دیا۔ چیخ وپکار سن کر ان کا مالک اورآس پڑوس کے لوگ وہاں جمع ہوگئے اور سنتوش کوڈیرلا کٹے کے ایک اسپتال منتقل کیا لیکن راستے ہی میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ واردات کے منظر عام پر آتے ہی قاتل نے خود کو الال پولیس تھانہ میں خود سپردگی کی۔ ذرائع کے مطابق جنوی کی 15 تاریخ کو سنتوش کی بہن کی شادی تھی اور اسی سال مارچ میں اس کی شادی بھی طئے تھی۔

دلت خاتون نے اسپتال کے بیت الخلاء میں بچہ جنا 

ملاپورم : یکم جنوری 2017(فکروخبرنیوز) ذات پات کا بھوت لوگوں میں اتنا سر چڑھ کر بول رہا ہے کہ اب ملک کے اسپتالوں میں دلتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ پڑوسی ریاست کیرلا کے ملاپورم نامی شہر سے موصولہ ایک خبر کے مطابق ایک دلت خاتون کو میڈیکل کالج کے بیت الخلاء میں اس وقت بچہ جننا پڑا جب اس نے نرس سے دردِ زہ کی شکایت کرنے کے باوجود دلت ہونے کی وجہ سے نرس نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق منجیوری اسپتال میں ایک دلت خاتون زیر علاج تھی۔ اس دوران خاتون کے ایک رشتہ دار کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ اسپتال کے عملہ کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ جب اس نے دردِ زہ کی شکایت نرس سے کی تو اس نے لاپرواہی برتی ۔ خاتون دردِ زہ سے جب پریشان ہوئی تو وہ بیت الخلاء گئی اور بیٹھنے کی دوران ہی بچہ کی پیدائش ہوگئی۔ بچہ کی پیدائش کے بعد زچہ اور بچہ دونوں کو سخت نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اومین نے اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد حیرت کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب ریاستی وزیر صحت کے کے شائلاجا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ملاپورم ضلع اسپتال افسران کو اس واقعہ پر رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ لاپرواہی برتنے والے اسپتال عملہ کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے گی۔

کاروں کے چیس نمبر بدل کرکار فروخت کرنے والے تین ملزمین پولیس حراست میں 

منگلور : یکم جنوری 2017(فکروخبرنیوز) بارکے پولیس کی جانب سے کاروں کے چیس نمبر بدل کر کار فروخت کرنے والے تین افراد پر مشتمل ایک گروہ کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت سمپتھ کمار (36) مقیم کونچاڑی ، ہریش شیٹی (49) مقیم کوٹارا اور ولفیریڈ اوینیش (32) مقیم اشوک نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بارکے پولیس کے کرائم پی ایس آئی نریندرا کو مذکورہ گروہ کے سلسلہ میں اطلاعات ملنے کے بعد انہوں نے کارروائی کی اور لینسر کار پر جانے کے دوران انہیں روک کر کار کے دستاویزات طلب کیے ،کچھ ہی دیر بعد پتہ چلا کہ کار ان تین میں سے کسی کی بھی نہیں اور ان کے پاس اس کے دستاویزات بھی نہیں ہیں۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ افراد کاروں کے چیس نمبر بدل کر انہیں فروخت کیا کرتے ہیں۔ فروخت کیے گئے کاروں کی صحیح تعداد کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے مذکورہ افراد کے پاس سے دو کاریں ، گیس ویلڈنگ سیلنڈر ، پائٹ اور دیگر اشیاء ضبط کرلی ہیں جن کی مالیت چالیس پچاس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔ 

منگلور : ارون چیکروتی کی جگہ اب ہری شیکرن نئے آئی جی پی 

منگلور : یکم جنوری 2017(فکروخبرنیوز) آئی جی پی ارون چیکراوتی کا تبادلہ کرنے کے بعد پی ہری شیکرن کو نئے آئی جی پی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تبادلہ ریاستی حکومت کے اس فیصلہ کے مطابق کیا گیا جس میں کئی افسران کو تبادلہ کیے جانے کی منظوری حاصل کی جاچکی ہے۔ چیکراوتی نے اس سال 30مارچ کو مغربی رینج کے لیے بطور آئی جی پی چارج سنبھالا اور اب انہیں انٹرنیل سیکوریٹی ڈویژن بنگلورکا آئی جی پی کے لیے تبادلہ کیا گیا ہے۔ ہری شیکرن کو آئی جی پی اور اے سی پی کے طور پر تبادلہ کیاگیا ہے اور انہیں 2013میں پریسیڈنٹ آف پولیس کے ایوراڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ پتور کے اے ایس پی رشیانتھ کا تبادلہ باگلکوٹ کرتے ہوئے اب انہیں ایس پی کا عہدہ دیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا