English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب صادق پلور اور مشہور شاعر مولانا رئیس الشاکری کی دفتر فکروخبرمیں آمد

share with us

اور ندوی تو اپنے رفقاء کے ساتھ ہر جگہ پر اپنی چھاپ چھوڑتا ہے اور یہی اس کی خصوصیت بھی ہے ،تو ،فکرو خبر بھی اسی ڈگر پر ہے اس میں کام کرنے والے جتنے بھی اراکین ہیں ہیں وہ اسی مقصد کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا،ملحوظ رہے کہ اس وقت ان کے ساتھ بھٹکل سے شائع نے ہونے والے بچوں کے رسالہ پھول کے ایڈیٹر مولانا عبداللہ دامدا ابو بھی ساتھ تھے 

قومی اداروں سے نوجوانوں کی وابستگی اشد ضرورت: جناب صادق پلور

جبکہ دوسرے مہمان جناب صادق پلور صاحب نے فکروخبر کے روزانہ اپڈیٹس سے مصروفیات کے باوجود استفادہ کرنے کی بات کرتے ہوئے کئی اہم ترین مشورے دئے اور کہا کہ خبروں کے انتخاب میں جہاں نکھار ہے اور پیش کرنے کا اندازہ اچھا وہیں خبروں کے انتخاب میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے ،۔دوران گفتگو انہوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ ہمارے نوجوان اپنے قومی اداروں کو چھوڑ کرغیروں کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لے رہے ہیں، تعلیمی نظام جہاں کا جیسے بھی ہو لیکن کچھ نہ کچھ اثر تو طلبہ پر ہوتاہی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اہم دیگر تعلیمی اداروں سے کسی طرح کی عصبیت رکھتے ہیں، دراصل قوم کے ادارے قوم کے ہوتے ہیں،ا ن کو تقویت پہنچانا قوم کے نوجوان طلبہ پر ہی ہوتاہے، بعض دفعہ ہم افراد کی عدوات کو قومی اداروں سے جوڑ کر دیکھتے ہیں، یہ غلط ہے ، افراد غلط ہوسکتے ہیں مگر قوم کے ادارے نہیں، لہٰذا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے اس رجحان پر بھی سیدھی بات کہی جائے اور نوجوانوں میں اس سلسلہ میں بیداری پیدا کی جائے ۔ایڈیٹر فکروخبر نے موصوف کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشوروں کو سنجیدگ سے لیتے ہوئے ، ہر چیز پر عمل کی جائے گی ،ا ور قوم کے سربرآوردہ، علماء کرام، سرپرستان کے مشوروں سے ہی ادارہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتاہے ۔ 

IMG 20161229 201749 1

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا