English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُڈپی :کراوالی سرکل کے قریب ایک بائیک سڑک حادثہ کا شکار :(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اور صبح تک وہ دونوں سڑک کے کنارے اسیحالت میں پڑے رہے ،کو ئی ان کی مدد کو پہنچ نہ سکا ،صبح کی کر نیں نمو دار ہو نے کے بعد جب کچھ لو گوں نے دیکھا کہ سڑک کے اس پار بائیک گری ہو ئی حالت میں پڑی ہو ئی ہے تو کچھ لو گ وہاں پر پہنچ گئے ،لیکن جب تک مقامی لو گ وہاں تک پہنچ پاتے پون اپنا دم توڑ چکا تھا ،جب کہ اس کے ساتھ سوار ساکشی کی سانسیں چل رہی تھی،اس بنا پر اس کو فورا اسپتال مبنتقل کیا گیا ،پون کی لاش کو مردہ خانہ میں رکھ دیا گیا تھا جہاں پر منی پال کالج کے بہت سارے طلبہ نے اس کا آخری دیدار کیا ،پو لیس نے اس سلسلہ میں شکایت درج کر لی ہے ۔

گانجہ فروشی کے معاملہ میں دو گرفتار۔۔ 13کلو گانجہ ضبط

بنٹوال ۔31۔ڈسمبر ۔2016۔(فکرو خبر نیوز)کل 30؍ ڈسمبر جمعہ کے دن الیائیک نامی جگہ پر گانجہ فروشی کے معاملہ میں ملوث ہو نے کی بنا پراتر پر دیش کے دو نوجوا نوں کی گرفتاری پو لیس کے ہا تھوں عمل میں آئی ہے ،جن کے پاس سے تیرہ کلو گا نجہ بر آمد ہوا ہے جو اب پولیس کی تحویل میں ہے ،جس کی قیمت تقریبا 1.5لاکھ بتا ئی جارہی ہے ،اس کے علاوہ 50000کا ایک اسکو ٹر بھی ان مجرمان کے پاس سے ضبط کیا گیا ہے ، گرفتار شدگان کی شناخت ارمان (25) اور اس کے ساتھی قلندر شفیع (22) کے طور پر کی گئی ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ بہت سداری جگہوں پر پولیس کی نظر تھی جہاں پر گانجہ فروش ہو تا تھا اسی بنا پر ایس ۔پی نے بہت ساری ٹیموں کو اس مہم پر روانہ کیا تھا کہ وہ اس سلسہ میں تفتیش کرے ،اسی حکم کی تعمیل کر تے ہو ئے DYSP رویش کی قیادت میں پولیس کی ٹیم ان مجرموں کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو ئی ہے ،جب کہ اس سلسلہ میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

زیادہ بوجھ والی لاریوں سے سڑکوں کو ہوتاہے نقصان: عوام کا الزام اور احتجاج

مو ڈبدری ۔31؍ ڈسمبر ۔2016۔(فکرو خبر نیوز)بیلے چور میں راستہ کو روک کر میجر باڈگا دیہات کے لو گوں کی طرف سے ٹرپر لا ریوں کے خلاف احتجاج کی خبر منظر عام پر آئی ہے ، بتا یا جاتا ہے کہ جمعرات کے دن بیلے چور علاقہ میں میجر نامی دیہات کے لو گوں نے عام شاہراہ کو روک کر کے احتجاج کر تے ہو ئے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ ٹرپر لاریاں حد سے زیادہ بوجھ کو لاد کر سڑکوں پر بڑی تیزی کے ساتھ گذر جاتی ہیں ،جس کی بنا پر عام سڑک نقصان کا شکار ہو کر آنے جانے والے لو گوں کے لئے دشواریوں کا سبب بن جا تی ہیں ،مطاہرین نے مزید کہا کہ اس چھو ٹے سے علاقہ میں 50ٹرپر لاریاں ہیں اور ایک دن میں تقریبا بیس لاریاں nh 13 پر سے گذرتی ہیں ،اس سلسلہ میں ٹرہپر لاریوں کے ذمہ دارران اور ڈرائیور سے درخواست کی گئی تھی یہ آباد خطہ ہے ،اسی بنا پر وہ احتیاط سے آہستہ چلائیں ، مگر اس سلسلہ میں انھوں نیکسی طرح کی دلچسپی نہیں دکھائی ،اور لاپرواہی کو اختیار کر تے ہو ئے اب بھی تیز رفتاری کے ساتھ گذرجا تے ہیں ،احتجاج کے بعد لاری ڈرائیوں نے عوام کو اس بات کی یقین دلایا کہ وہ اگلی بار سے اس سلسلہ میں احتیاط بر تین گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا