English   /   Kannada   /   Nawayathi

شادی ہال میں زیورات چوری کرنے کے الزام خاتون سمیت سونار گرفتار (مزید ساحلی خبریں)

share with us

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمہ پر ڈیرلا کٹے ، نیٹاکیل اور تھوکوٹو کے علاوہ دیگر شادی ہالوں میں بھی چوری کے الزامات ہیں۔ پولیس نے ملزمہ کے پاس سے 60گرام چوری شدہ سونے کے زیورات اورسنار یوگیش نے 23گرام سونا برآمد کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

سمسنگ موبائل کی بیٹری دھماکہ سے اڑگئی ، ایک شخص زخمی 

باگلکوٹ 31؍دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) سمسنگ موبائل کی بیٹری میں دھماکہ ہونے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کا واقعہ تعلقہ کے گڈانا کیری علاقہ میں کل صبح منظر عام پر آئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت سداپا اناگاواڑی(24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو ضلع اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے سمسنگ کور پرائم موبائل اپنے جیکٹ کی جیب میں رکھا تھا کہ اچانک اس میں دھماکہ ہوا جس سے وہ زخم ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے وقت 52فیصد چارج تھا۔ ذرائع کے مطابق انگواڑی نییہ موبائل دیڑھ سال پہلے خریدا تھا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ 

کے ایس آر ٹی سی نے بنگلور سے مرڈیشور کے لیے نئی سرویس شروع کردی 

بنگلور 31؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کورپریشن (کے ایس آر ٹی سی) ڈائمانڈ کلاس بس کی نئی سرویس بنگلو سے مرڈیشور کے لیے اور بنگلور سے کنداپور کے لے4جنوری سے شروع کرنے جارہی ہے۔ یہ بسیں ہاسن اور منگلور سے ہوتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچیں گی۔ پریس ریلیز کے مطابق بنگلور سے مرڈیشور کے لیے یہ بس رات ساڑھے نوبجے نکلے گی اور صبح آٹھ بجے مرڈیشور پہنچے گی اور مرڈیشور سے بنگلور یہ بس رات سوا آٹھ بجے نکلیں گی اور پاؤنے سات بجے بنگلور پہنچے گی۔ کرایہ 876روپئے رکھا گیا ہے۔ کنداپور کے لیے بنگلور سے یہ بسیں صبح آٹھ بجے ، رات نو بجکر چالیس منٹ ،رات دس بجکر دس منٹ اوررات دس بجکر پینتالیس منٹ پر نکلیں گی اور یہ بسیں بالترتیب کنداپور شام پاؤنے چھ بجے ، صبح سات بجے ، صبح ساڑھے سات بجے اور صبح آٹھ بجے پہنچی گی۔ کنداپور سے بنگلور کے لیے صبح نو بجکر ایک منٹ ، رات سات بجکر پچاس منٹ ، رات آٹھ بجکر چوبیس منٹ اور رات آٹھ بجکر چالیس منٹ پر نکلیں گی ۔ بنگلور سے کنداپور تک کا کرایہ 871روپئے رکھا گیا ہے۔ 

لال باغ میں لڑکے پر پتھر گرنے کا معاملہ 

اہلِ خانہ نے محکمۂ باغبانی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا کیا فیصلہ 

بنگلور 31؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) لال باغ میں پرندے پانی پینے کی جگہ واقع ایک پتھر چھ سالہ لڑکے سر پر گرنے سے اس کی موت واقع ہونے کے بعد لڑکے کے والدین نے محکمۂ باغبانی کے خلاف لاپرواہی کا معاملہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہلوک لڑکے کے والد کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس وجہ سے لیا تاکہ آئندہ کسی دوسرے کے ساتھ اس طرح کا معاملہ سامنے نہ آئے۔ انہوں نے مذکورہ محکمہ پر الزام لگایا ہے کہ اس کے لڑکے کی موت پر محکمہ نے من گھڑت کہانی پیش کی ہے ۔ کمار نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس کا لڑکا وکرم پتھر بیٹھنے سے پتھر کیسے گرسکتا ہے ؟ کمارنے واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بیٹا لال باغ میں پرندے پانی پینے کی واقع ایک پتھر پر چڑھ گیا لیکن اس کا ستون گرنے کی وجہ سے پتھر کے ساتھ اس کالڑکا بھی گرگیا اور ستون سمیت پتھر اس کے پر گرنے سے لڑکا کی موت واقع ہوگئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ یہ واقعہ ماننے سے انکار کررہا ہے۔ یاد رہے کہ پیر کے روز کمار کا بیٹا وکرم نے اپنی پھوپھی کے ہمراہ لال باغ گیا ہوا تھا۔اس دوران یہ حادثہ پیش آیا جس پر انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے مدد مانگی لیکن وہاں موجود لوگ سوائے تصویریں کھینچنے اور ؂منظر کشی کرنے کے کوئی بھی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھا۔ ایک چوکیدا ر لڑکے کے اہلِ خانہ کی مدد کی اور ایمبولنس کے ذریعہ لڑکے اسپتال پہنچا۔ پولیس نے غیر فطری موت کہتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا