English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرگی کی دوائی ساتھ لے جانے پر نوجوان کو سعودی عربیہ میں جیل بھیج دیا گیا (مزید ساحلی خبریں)

share with us

۔فیاض کے اہلِ خانہ کے مطابق پچھلے سولہ سال سے وہ مرگی کی بیماری کا مریض ہے ،ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی دوائی سعودی عربیہ کے مقابلہ ہندوستان میں سستی ہونے کی وجہ سے چھ ماہ کی دوائی اس نے ہندوستان میں خریدی اور دمام کے لیے روانہ ہوا۔ اس کے پاس زیپٹول سی آر 1200mg اور کلوبا 10mgنامی گولیاں تھیں۔ پریشان اہلِ خانہ نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے ریاستی وزیر اغذیہ اور مقامی ایم ایل اے یوٹی قادر سے ملاقات کی جنہوں نے مرکزی حکومت کے این آر آئی فورم کے ڈپٹی چیرمین کو ساری تفصیلات فراہم کی ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے فیاض کا ایک رشتہ دار سعودی عربیہ کے ریاض شہر پہنچ چکا ہے ، اب سعودی حکام کی جانب سے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں اس کا اہلِ خانہ کو شدت کے ساتھ انتظار ہے۔

ما روتی ایکو کار اور والو بس کے درمیان خطرناک تصادم۔۔۔دو ہلاک

کا سر گوڈ ۔ 29؍ ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)آج صبح کمبلے کے قریب مو گرال کوپل بازار نامی جگہ پر مر غیوں کو لے جانے والی ایک ما روتی ایکو کار اور والو بس کے درمیان پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں دو لڑ کوں کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،حادثہ میں ہلاک ہو نے والوں کی شناخت پارپا سے تعلق رکھنے والے اجوال ناتھ(21) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے جو اس وقت ایکو کار کی ڈرائیونگ کر رہا تھا،اور اس کے ساتھ اس کے ہمراہ مو جود چیرکلا با لڈکا کے رہنے والے مسعود (21) بھی اس حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں،بتا یا جا تا ہے کہ ایکو کار کمبلے سے کا سر گوڈ کی جانب رواں دواں تھی ،جب کہ والو بس تریوینتا پورم سے منی پال کی طرف گامزن تھی کہ اچانک کمبلے نامی علاقہ کے قریب یہ بھیانک حادثہ پیش آیا ،لیکن حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ بس اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں اچانک کار سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ،جس کے نتیجہ میں کار میں مو جود مر غیاں جو آٹھ صندوق کے اندر محفوظ تھی وہ آگ کے اندر پوری طرح سے جھلس کر راکھ بن گئی ،جب کہ دوسری طرف تصادم کے نتیجہ میں والو بس ڈرائیور کی گرفت سے بے قابو ہو کر وہاں مو جود ایک مکان کے سامنے والے حصہ سے ٹکرا یا گئی،بس ڈرائیور کو زخمی ہو نے کی بنا پر علاج کے لئے شہر کے ایک نجی ہسپتال میں ایڈمٹ کرا یا گیا ہے،لو گوں کا ماننا ہے کہ حادثہ کی خطرناکی کے باعث وہاں سے گزرنے والی کئی ساری گاڑیاں اس حادثہ کا شکار ہو گئی ،پھر بعد میں فائیر بریگڈ کے عملے اور مقامی لو گوں کی مدد سے آگ پر قابو پا یا گیا ،کار کے اندر پھنسے اجوال کو نکالنے کے لئے کار دروازے کو توڑدیا گیا ،مگر جب تک لو گ اس کو باہر نکالتے وہ اپنا دم توڑ چکا تھا،دونوں کی لاش کو کا سر گوڈ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہار لوٹنے کے الزام میں ٹی ایم سی کے بیٹے سمیت دو لوگ پولیس حراست میں 

مینگلور۔28؍ڈسمبر ۔2016۔(فکروخبر نیوز)سونے کے ہار کو چھیننے اور لو ٹنے کے الزام میں ٹی ایم سی کے چیف آفسر کے بیٹے سمیت دو لو گوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،گرفتار شدہ لو گوں کی شناخت ٹی ایم سی چیف آفسر کے بیٹے ویمارش الوا (21) اور پانڈیشور کے ساکن ساحل (21) کے طور پر کی گئی ہے ، اطلاعات کے مطا بق ان دو نوں کو 27؍ ڈسمبر پیر کے دن GHC کراس کے قریب گرفتار کیا گیاتھا ، بتا یا جا تا ہے کہ ان دو نون کو 13؍ ڈسمبر کے روز موڈ بیدر اور 25؍ ڈسمبر کو مڈیار میں پیش آنے والے چین لوٹنے کے واقعہ میں شریک ہو نے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان سے 2.26 لاکھ کی مالیت کے تین سونے کے چین اور دو ایکٹیوا اسکوٹر بر آمد کی گئی ہے ،جس کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے،اس سلسلہ میں مینگلور پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا