English   /   Kannada   /   Nawayathi

انٹرنیٹ بینکنگ ، اسمارٹ کیش اکاوئنٹ اور بنگلورپروجیکٹ سمیت تقویٰ بینک کی کئی اسکیمیں منظر عام پر

share with us

تقویٰ بینک کی نئی اسکیمیں اور نئے منصوبے 

تقویٰ بینک بھٹکل الحمدللہ گذرتے ایام کے ساتھ ترقی کے منازل طئے کرتا جارہاہے ، اور بھٹکل و مضافات کے گاہک غیر معمولی طور پر اس بینک سے جڑتے جارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تقوی بینک ایک ایک کرکے گاہکوں کی آسانی کے لئے ان کے لئے فائدہ مند اسکیمیں ایک ایک کرکے سامنے لاتاجارہاہے تاکہ سودی لین دین سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہوئے گاہک ایسے منصوبوں میں اپنی گاڑی کمائی لگائیں جہاں ان کو فائدہ بھی ہو اور خود کو محفوظ ترین بھی تصور کرسکیں، اپنی کئی سارے منصوبوں میں سے تین اہم ترین منصوبے اور آن لائن بینکنگ کی سہولیت تقویٰ بینک منظر عام پر لاچکاہے۔ 
غنیٰ فکسد ڈیپوژٹ: 
یہ منصوبہ شریعت اسلامی کے تجارتی اصول مضاربت سے جڑا ہوا ہے ،یعنی اس پر بیعِ مضاربہ کی سارے شرائط لاگو ہوں گے ،غنیٰ فکسڈ ڈیپوژٹ کے تحت دس ہزار روپئے اکاؤنٹ میں کم از کم نو مہینے رکھنے ہوں گے، اس صورت میں گاہک کو فائدے میں پچیس فیصد اور کمپنی کو 75فیصد فائدہ پہنچایا جائے گا، لیکن اس کے ساتھ ایک اہم ترین بات یہ ہے کہ تقویٰ بینک نے غنیٰ فکسڈ ڈیپوژٹ ہولڈڑس کے لئے لئے انعامی ٹوکن دئے جائیں گے جس میں لاکھوں کا انعام گاہکوں کے نام آسکتاہے۔ اس کا وقفہ یکم جنوری 2017سے یکم جنوری 2018تک ہوگا۔ 
فکسڈ ڈیپوژٹ
اگر گاہک غنیٰ فکسڈ ڈیپوژٹ میں اپنی رقم جمع نہیں کرانا چا ہتے تو وہ فکسڈ ڈیپوژٹ میں کراسکتے ہیں، یہاں پر گاہک کو فائدے میں سے 75فیصد نفع اور کمپنی کو پچیس فیصد ہوگا
اسمارٹ کیش اکاؤنٹ
اسی طرح تقویٰ بینک نے گاہکوں کی سہولیات کے لئے اسمارٹ کیش اکاؤنٹ کے نام سے ایک نئی سہولت کو منظر عام پر لایاہے ، دراصل حالیہ نوٹ بندی کے دوران لوگوں کو یکمشت ضرورت کی موٹی رقم نکالنا دشوار ہوگیاہے،ا یسے حالات میں آپ کی رقم اگر یہاں لاکھوں میں ہے تو آپ یکمشت نکال سکتے ہیں، اور پھر رقم جمع کرنے کے اصول منی لانڈرنگ اکاوئنٹ کے تحت ہی ہوں گے ، مطلب یہ کہ آپ ایک بار میں پچاس ہزار کے قریب ہی رقم جمع کرسکتے ہیں، اس طرح جمع کرتے کرتے اگر آپ کی رقم لاکھوں میں پہنچ گئی تو آپ اس پوری رقم کو یکمشت نکال سکتے ہیں،۔ اسمارٹ کیش اکاؤنٹ ہولڈر کو کمپنی کی جانب سے کسی بھی قسم کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔
انٹرنیٹ بینکنگ
دراصل سوسائٹی کے تحت یا مقامی سطح پر چلنے والے بینکوں میں آن لائن بینکنگ کا سسٹم نہیں ہوتا، مگرتقویٰ بینک کا قیام سودی بینک کے متبادل میں ایک سسٹم لایا گیا ہے اسی لئے اس بینک کو ہر طرح کے نئے ٹیکنالوجی اور گاہکوں کو تمام تر سہولتیں دھیرے دھیرے دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، اسی جانب ایک قدم بڑھاتے ہوئے تقویٰ بینک نے انٹرنیٹ بینکنگ سسٹم لایا ہے ، یعنی آپ اگر اس بینک کے گاہک ہیں تو آپ گھر بیٹھے بیٹھے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور ملک و بیرون ملک سے یہاں اپنی رقم ٹرانفسر کرسکتے ہیں، یس ایم ایس الرٹ کے علاوہ اس میں کئی ساری سہولتیں دی گئی ہیں۔ بینک اکاوئنٹ کی افتتاحی کارروائی کے بعد صرف ایک فارم کو پر کرنا ہوتاہے اس کے بعد آپ کو پن کوڈ اور یوژر آئی ڈی دیا جائے گا
بنگلور پروجیکٹ 
تقویٰ بینک اس وقت اپنی کمپنی کا پہلا پروجیکٹ، ریاستِ کرناٹک کے مرکزی اور مصروف ترین شہر ،شہرِ گلستاںیعنی بنگلور میں لانچ کرنے جارہاہے، یہ پروجیکٹ جملہ 9کروڑ کی لاگت سے بنے گا، بنگلور ایرپورٹ روڈ،کشادہ اور لبِ سڑک موجود اس جگہ کی شہر بنگلور میں اپنی الگ اہمیت ہے، دس دس لاکھ کے پچاس شیر عوام سے لئے جائیں گے،اس میں تقویٰ بینک کسی بھی قسم کافائدہ نہیں لے گی، بلکہ شیر ہولڈرس اس کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے(یعنی کم سے ک پچاس سے اسی فیصد نفع)،یہ پروجیکٹ ،آغاز کے بعد دو سے تین سال کے وقفے کے دوران مکمل ہوگا۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد دوسرے پروجیکٹ کا آغاز ہوگا، اس پروجیکٹ میں خواہش مند حضرات مزید تفصیلات کے لئے براہِ راست دفتر تقویٰ بینک بھٹکل یا پھر اس نمبر پر رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں،بنگلور پروجیکٹ میں ہندو بیرون ہند کہیں سے حصہ داری لے سکتے ہیں۔
تقویٰ میچویل فنڈس
اس منصوبے کے تحت تقویٰ گاہک سالانہ 15سے 30فیصد فائدہ حاصل کرسکتاہے،۔تقویٰ میوچیل فنڈ کا مطلب ہے کہ گاہکوں کی رقم کو ایسی کمپنیوں میں لگایاجائے گا جہاں ہائی رسک کے ساتھ ساتھ بڑامنافع ملنے کی بھرپور اُمید ہے ،او ریہ پر اعتماد کمپنیوں میں رقم لگائی جائے گی ، مگر جہاں بھی رقم لگے گی اس کو شریعت کے حساب سے پہلے حلال ہونے کی پوری تسلی کرلی جائے گی ، جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیس،انٹرنیٹ، ٹیلی کمیونیکیشن،رئیل اسٹیٹ کمپنیاں، گولڈ بنانے والی کمپنیاں یا پھر دیگر ایسی کمپنیوں میں جہاں شریعت اجازت دیتی ہو،تقویٰ میوچیل فنڈس کے لئے الگ ہی ماہر ،تجربہ کار اسی میدان کے پروفیشنل حضرات اس کی نگرانی کریں گے اور مینیج کریں گے، یہ لوگ وہ ہوں گے جو تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات کی کمپنی کو بھروسہ دلائیں گے کہ گاہکوں کی رقم جہاں لگارہے ہیں وہاں منافع شریعت کے روس ضرور ملے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا