English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسان کی روح میں ہی امن کا وصف رچ بس گیا ہے: مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی(مزید ساحلی خبریں )

share with us

سیکولرزم کے اس ملک میں حقوق کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے ،صرف ایک فیصد لوگ ہیں جو حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور اس قسم کی سوچ رکھتے ہیں ،ہندوستان کی ۹۹ فیصد آبادی وہ ہے جو امن چاہتی ہے اورامن کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، انہوں نے اس موقع پرکئی سارے مسائل پر اہم گفتگو کرتے ہوئے قانون پر عمل پیرائی کی بات کہی۔ منگلور شانتی پرکاشن کے ڈائریکٹر محمد قیوم انہوں نے بھی اس موقع پر بات کی ،آر یس نائک ،فادر ملر نرسنگ کالج منگلور کی سسٹر لورا کورا وغیرہ نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امن و انسانیت پر گفت شنید کی ،اس موقع پر لیاقت ملا ،جے ین نائک ،وینکٹیش نائکرادھا کرشنا بھٹ وغیرہ موجود تھے ،ملحوظ رہے کہ مولانا ضیاء الرحمن کی تلاوت سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں یم رضامانوی نے حاضرین کا استقبال کیا ،اور عبد الجبار اسدی نے شکریہ کلمات ادا کئے،اور رؤوف سونور نے نظامت کے فرائض انجام دئے 


الال سے تعلق رکھنے والا نوجوان بنگلور میں مردہ حالت میں پایا گیا ،قتل کا شبہ 

منگلور :30اگست (فکروخبر نیوز) الّال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاش خون سے لت پت حالت میں پائی گئی ہے، مہلوک کی شناخت نشال (20)کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بنگلور کے بھیما نگر نامی علاقہ میں واقع ایک عمارت میں خون سے لت حالت میں اس کی لاش پائی گئی ہے ، پولس نے موقع پر پہنچ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ پچیس دن قبل ایک انٹرویو کے سلسلہ میں نشال کا بنگلورجانا ہواتھا ،ذرائع کے مطابق اس پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ،جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نشال اور اس کے دوست کا کسی سے جھگڑا ہواتھا اور جیسے ہی اس شخص نے اپنے دوستوں کو مدد کے لئے فون کیا تو نشال اور اسکے دوست نے پائپ کے سہارے گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران اونچائی سے گر کر اس کی موت ہو گئی، اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہے


سنگین تہرے سڑک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ،ایک کی حالت نازک 

منگلور :30اگست (فکروخبر نیوز)اپینا انگڈی اہم شاہراہ پر ٹیمپو ،ٹینکر اور بس کے مابین ہونے ہونے والے تہرے تصادم میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،مہلوک کی شناخت خرم مقیم میسور اور کلینر راما ساکن ہاسن کی حیثیت سے کی گئی ہے اور کولپے سے تعلق رکھنے والے شریف کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق نیلاکٹے کے قریب موڑ پر ایک تیز رفتار ٹیمپو،ٹینکرکو اوور ٹیک کرنے کے چکر میں پہلے ٹینکر سے جارٹکرا ئی ،اسی لمحہ مخالف سمت سے آرہی ایک بس(سگما)سے بھی وہ بھڑ گئی جس سے ٹیمپو پر موجود دو افراد تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، اور اس ٹیمپو میں سوار ایک شخص شریف وہ اس حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا ، پتور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،پتور ٹرافک پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا