English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ میں علماء کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد

share with us

چھوٹی موٹی بیماریوں کے لیے ڈاکٹروں کے کلنک کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہیں کیونکہ چند ایسی بیماریاں ہیں جن کا علاج آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر حاضرین کو بلڈ پریشر ، گرمی سے بے ہوشی اور شوگر جیسے خطرناک امراض پر قابو پانے کے آسان طریقہ بیان کیے اور کہا کہ میں اگر دوگھنٹے مسلسل آپ سے چند بیماریوں کے علاج کے طریقے بیان کرنے لگوں تو اس دوران آپ چھوٹے ڈاکٹر بن جائیں گے۔ جناب منور الزماں صاحب نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں طلباء کی صحیح رہنمائی کرانا ہم سب کا فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب استاد کے اصول میں اہم ترین بات یہ ہے کہ استاد میں طلباء کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرانے کا ہنرجانتا ہو۔ درس کے دوران طلباء تو استاد کے سامنے بیٹھے نظر آتے ہیں لیکن ان کا دھیان سبق میں لگا رکھنے اور پڑھائی پر ان کی توجہ رہنے کے لیے استاد کا رول اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب استاد کے اصول پر اپنی بات جاری رکھتے ہوئے حاضرین کے سامنے کئی مفید باتیں پیش کیں۔ملحوظ رہے کہ اس پروگرام کا انعقاد عبدالودود پیشمام کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔ مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تمام حاضرین کا استقبال کیا ۔ تقریباً پانچ بجے یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا