English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل شہری پولیس تھانہ کی پی ایس آئی ریوتی نے استعفیٰ دیا ’’یا‘‘ معطل کیا گیا؟؟

share with us

اور ان پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمین میں سے امجد عرف لنگڑا امجدکا نام نکالنے پر شکایت درج کی جائے گی ،مگر شکای درج کرنے والے نے انکار کرتے ہوئے تمام ملزمین کے خلاف شکایت پر مصر رہا، اسی بات کو لے کر محمد محسن نے اعلیٰ افسران میں ڈی آئی جی اور ایس پی سے براہِ راست اس کی شکایت کی جس کے بعد اعلیٰ افسران نے ریوتی پر معاملہ درج کرانے کا دباؤ ڈالا۔ریوتی پر لگائے گئے الزامات کے تعلق سے مختلف میڈیا احباب کو دئیے گئے بیانات میں تضاد دکھائی دے رہا ہے ۔ اس نے ان الزامات کو یکسر خارج کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ محمد محسن اس کے پاس شکایت درج کرانے کے لیے آیا ہی نہیں ، دوسرے بیان میں ریوتی نے اعلیٰ افسران پر ہراسانی کے الزامات لگایا ہے جبکہ تیسرے بیان میں اس نے معاملہ کو دوسرا ہی رخ دینے کی کوشش کی ہے۔ 
اصل معاملہ کیا ہے ؟ 
شہر کے فاروقی محلہ سے تعلق رکھنے والے ایک سید محسن نے خطیر رقم وصولنے کی کوشش اور نہ دئیے جانے پر جان سے ماردئیے جانے کی دھمکی کے پیشِ نظر شہری پولیس تھانہ میں امجد ، اسلم ، عمار ، فواز (شاہ الحمید) اور ساجد پر پررقم وصولنے کے لیے ہراساں کرنے اور نہ ادائیگی کی صورت میں اسے قتل کرنے کی دھمکی دئے جانے پر مختلف دفعات کے تحت شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کی کوشش کی تھی۔ محسن کا ملزمین پر الزام ہے کہ وہ بیرون ملک سے لوٹتے ہی مذکورہ بالا ملزمین کسی چیز کو وجہ بتاکر پرخطیر رقم مانگنے لگے، اورفوری ادا کرنے پرمصر رہے ، بذریعہ فون پانچ لاکھ روپیوں کا مطالبہ رکھا،اور ادا نہ کرنے کی صورت میں کسی کسی معاملہ میں پھنسا کر کیس درج کرنے کی دھمکی دینا شروع کیا اسی میں امجد لنگڑا نامی ملزم نے بیس لاکھ روپیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے ادا نہ کرنے کی صورت میں فون پر دھمکی دی اور پھر گھر پر بھی مذکورہ بالا ملزمان کے ساتھ پہنچ کر جان سے مارنے کی دھمکی دے ڈالی، اور ساتھ میں امجد کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ لاکھ کوشش کرلے اس کے خلاف پولس تھانے میں شکایت درج نہیں ہوگی،محسن کا کہنا ہے کہ ملزمین نے 8 ؍ اگست کی رات ساڑھے آٹھ بجے سفید سوفٹ کار کے ذریعہ سے اس کا پیچھا بھی کیا مگر وہ ان کے ہاتھ نہیں آیا ان دھمکیوں سے پریشان جب وہ شہری پولیس تھانہ کی پی ایس آئی مس ریوتی سے مل کر شکایت درج کرنے کی کوشش کی تو مس ریوتی نے شکایت درج کرانے سے انکار کرتے ہوئے مفاہمت سے کام لینے کی بات کہی۔ بار بار اصرار کے باوجود کیس درج نہیں ہوا تو اعلیٰ افسرڈی وائی ایس پی ڈاکٹر انوپ شیٹی سے اس بات کی شکایت کی گئی جنہوں نے کوڈگنٹی نامی پی ایس آئی کے ذریعہ میرا معاملہ درج کرایا۔ معاملہ درج ہوتے ہی ڈاکٹر انوپ شیٹی نے خود پولیس فورس کی قیادت کرتے ہوئے امجد اور سلیم نامی ملزمان کو حراست میں لیا جبکہ بقیہ ملزمین کے سلسلہ میں کہاجارہا ہے کہ وہ فرار ہے اور پولیس ان کی تلاش میں ہے۔
فرائض کی انجام دہی کی کوتاہی پرایس پی نے کیا پی ایس آئی کو معطل 
شہری پولیس تھانہ کی خاتون پی ایس آئی ریوتی کو اپنی فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے اور معاملہ کو دبانے کی وجہ سے کل اتوار کے روز ایس پی ونشی کرشنا نے معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس کی خبر ملتے ہی ریوتی نے اپنا استعفیٰ سرکل انسپکٹر راجیش نائک کو سونپا اور اعلیٰ افسران کے خلاف ہراسانی کا الزام لگایاہے۔ شہری پولیس تھانہ کو معطل کیے جانے اور بعد میں اس کی جانب سے خود استعفیٰ پیش کیے جانے کے معاملہ میں عوام کے درمیان چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمین کی جانب سے معاملہ درج نہ کرانے کا دباؤ ڈالنے کی وجہ سے ریوتی نے معاملہ کو درج کرانے سے انکار کردیا تھا ۔ اب ریوتی کے معطل کیے جانے کے بعداس معاملہ کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونے اور بقیہ ملزمین کی جلد گرفتاری عمل میں آنے کی بات کے امکانات یقین میں بدل سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا