English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں حیدرآباد کی دو ملک گیر شہرت کے حامل مہمانوں کی آمد

share with us

جناب منور الزماں نے موجودہ دور میں زبانوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوے سے پچانوے فیصد مسلم طلباء اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان میں اکثریت دین سے دور ہے ۔ لہذا علماء اس کام کو اس وقت انجام دے سکتے ہیں جب ان کی زبانوں میں انہیں دینی پیغام دیا جائے جس کے لیے ہمیں زبانوں پر عبور حاصل کرنا ہوگا او رخصوصاً انگریزی زبان میں ہمیں مہارت حاصل کرتے ہوئے دعوتی فریضہ انجام دینا ہوگا۔ انہوں نے اسلاف کے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ ہمیں ان کے کارناموں کو نئی نسل کے سامنے لاتے ہوئے انہیں اس سے واقف کرانے کی بھی ضرورت ہے ۔ ملحوظ رہے کہ تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی اس نشست میں مہمانوں کا تعارف مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کیااور انہی کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

مذکورہ مہمانوں کی دفتر فکروخبر آمد 

آج عصر بعد مذکورہ مہمان مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول کوبٹے ندوی کے ساتھ دفتر فکروخبر پہنچے اور یہاں کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیٹر مولانا انصار عزیز ندوی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیٹر فکروخبر نے مہمانوں کے سامنے ادارہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی زیر سرپرستی چلنے والا یہ ادارہ اپنے ساڑھے تین سال مکمل کرچکا ہے اور اس دوران الحمدللہ صحافتی میدان میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ فکروخبر کے اردو ، انگریزی اور کنڑا ویب سائٹ چل رہے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں اور زبانوں میں ادارہ قدم رکھے گا،اس سلسلہ میں کئی منصوبے ہیں جو اللہ کے فضل سے قدم بہ قدم روبہ عمل لائے جائے جارہے ہیں۔ ایڈیٹر صاحب نے مہمانوں کا سامنے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ فکروخبر کو سٹیلائٹ چینل میں تبدیل کرنے اور صحافت کو تعمیری رخ دینے کے عزم کے ساتھ ہم کام کررہے ہیں اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ یہ کام بھی انشاء اللہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ ایڈیٹر صاحب نے اس موقع پر فکروخبر ڈیلی ویڈو نیوز اورخصوصی پروگرام سیدھی بات اور صدائے حر اء کا بھی تعارف مہمانوں کے سامنے رکھا۔مہمانوں نے کوششوں سے کو سراہتے اس میدان میں مزید ترقی کرنے کی بات کہی اور ادارے کو دعاؤں سے نوازا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا