English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ کروڑ چھبیس لاکھ کی ڈکیتی ، ایک ملزم گرفتار ، بقیہ نو مشتبہ ملزمین کی تلاش جاری

share with us

ذرائع سے فکروخبر کو ملی تفصیلات کے مطابق 6؍ اگست کو مردول اورٹٹو فٹ بال کھیلنے کے بعد آپس میں غیر متوقع دولت کمانے کے سلسلہ میں بات چیت کرنے لگے۔ اس دوران انہوں نے سوچا کہ اس کے لیے سب سے آسان طریقہ حوالے کی رقم پر ڈکیتی کی واردات انجام دینا ہے۔ جس کے سلسلہ میں پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے سے ہر ایک کتراتا ہے اور اس طرح ہم اس رقم کو آسانی سے لوٹ کر پولیس کے شکنجہ سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس منصوبہ سے پرجیش نامی شخص کو آگاہ کیا جو مہاراشٹرا کے مقیم کھتم وکاس دھنو نامی سونے کے تاجر کے یہاں ڈرائیونگ کا کام کیا کرتا ہے۔ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے پرجیش نے اپنے ساتھیوں کو اس کی اطلاع دی 07؍ اگست کو ایرٹیگا کار کے ذریعہ حوالہ کی رقم مہارشٹرا سے کیرلا منتقل کی جائیگی اور اس وقت صرف دھنو کے اسسٹنٹ گنیش ہی کار پر سوار ہوں گے۔ منصوبے کے تحت مشتبہ ملزمین تیلاپاڑی کے قریب رٹز کار میں ایرٹیگا کار کا انتظار کرنے لگے۔ اس دوران جیسے ہی ایرٹیکا کارتیلاپاڑی سے گذری تو انہوں نے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور تیکل نامی جگہ پر جاکررٹز کار نے ایرٹیگا کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی اور فوری طور پر کار سے اترتے ہوئے گنیش کے سر پر بندوق رکھ دی اور اسے دھمکی دیتے ہوئے ایرٹیگا کار پر موجود تمام رقم لوٹ لی۔ 7؍ اگست کو منظر عام پر آئی اس واردات کے سلسلہ میں 20؍ اگست کو پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا جس میں دو کروڑ ستر لاکھ کی رقم لوٹ لیے جانے کی بات کہی گئی تھی ۔ تحقیقات کررہی ہی پولیس ٹیم نے مردول کو گرفتار کیا جس نے پولیس نے سامنے مذکورہ خلاصہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار پر پانچ کروڑ چھبیس لاکھ کی رقم تھی جس کو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لوٹ لیا تھا۔ پولیس اس پورے معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 


کے ایس آرٹی سی بس میں گوشت کے تھیلے رکھنے کا الزام 

ہندو تنظیموں کے کارکنان نے کیا بس اڈے پر سخت احتجاج 

مڈی کیری 28؍ اگست (فکروخبرنیوز) سرکاری بس میں گائے کے گوشت سے بھرے دو تھیلے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہندوتنظیموں کے کارکنان نے کل یہاں کے ایس آرٹی سی بس اڈے پر شدید احتجاج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہندو کارکنان نے الزام لگایا کہ منڈیا سے مڈی کیری پہنچنے والی بس میں گائے کے گوشت سے بھرے دو تھیلے موجود تھے جس کو لے انہوں نے بس کنڈکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ کنڈکٹر نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہناسورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ تھیلے لگیج روم کے مالک کے حوالے کیے جانے کی بات کہی تھی جس کے بعد احتجاجیوں نے لگیج روم کے مالک عبدالقادر کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس سے سخت پوچھ تاچھ کرتے ہوئے معاملہ کو مزید گرمایا ۔ اس دوران مڈی کیری پولیس سرکل انسپکٹر ماڈاپا اپنے عملہ کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کیا ۔ پولیس نے احتجاجیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری طور پر عبدالقادر کو حراست میں لیا ۔ اس پورے معاملہ میں پولیس عبدالقادر سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ 


رمیا کے کار پرپتھراؤ اور انڈے پھینکنے کے الزام میں آٹھ افراد حراست میں 

منگلور 28؍ اگست (فکروخبرنیوز) کنڑا اداکارہ سے سیاست کے میدا ن میں قسمت آزما کر تنازعے میں رہنے والی رمیاکے کار پر پتھراؤ اور انڈے پھینکے جانے کے معاملہ میں پولیس کی جانب سے آٹھ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز رمیا کے شہر کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچنے کی خبر ملتے ہی زعفرانی تنظیموں کے کئی کارکنان ایرپورٹ کے باہر جمع ہوگئے ، جس کے بعد پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور انہیں سمجھاتے ہوئے وہاں سے انہیں بھیجنے کی کوششیں بھی کیں لیکن احتجاجیوں نے وہاں سے ہٹنے سے منع کرتے ہوئے رمیا کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ جیسے ہی رامیا کار پر بیٹھی احتجاجیوں میں سے چند افراد نے ان کی کار پر پتھر اورانڈے پھینکے اس کے علاوہ کدری کرکٹرس کلب کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں بھی شرپسندوں نے اسٹیج پر پتھر اور جوتے پھینکے ۔ پولیس نے مذکورہ ملزمین کو کل گرفتار کرلیا ہے جن کی شناحت سندیپ ، پرشانت ، سجیت ، بھارت ، سباش پاڈل ، ہیماچندرا ، رنجیت اور پردیپ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کدری پولیس نے ملزمین سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا