English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہربھٹکل کو شرمسار کرنے والی دو مختلف واردات : شک کی بنا پر میاں نے بیوی پر کردیاحملہ

share with us

جس کی شادی اسی کی رشتہ داری میں عائشہ (نام بدل) کر کے ساتھ کی گئی تھی ، پولس تھانے میں درج شکایت کی تفصیلات کے مطابق شادی کو ہوئے پورے پانچ سال گذر گئے ہیں، مگر ادھر کچھ دنوں سے یا پھر قریب ایک مہینے کے عرصے سے یاسین نے اپنے بیوی پر شک کرتے ہوئے اسے ذہنی ہراسانی سے دور چار کررکھا تھا ،یہ دیکھتے ہوئے بیوی کے گھر والے یعنی ملزم کے سسرال نے لڑکی کو میکہ بلالیا تھا،،یہ بات ایک دن پہلے یعنی بدھ کی رات کی ہے کہ ملزم اپنے سسرال پہنچا اور پھر بیوی پر وار کردیا، ملزم پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بیوی پر حملہ کرنے سے پہلے تمام کمروں کواڑ و دروازے بند کردیا تھا، اس حملہ اسے اس کی بیوی عائشہ (نام بدل کر) سخت زخمی ہوئی اور پھر شہر کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔ملحوظ رہے کہ فکروخبر کو دی گئی جانکاری کے مطابق خاتون کی جانب سے خلع لینے کی تیاری ہوچکی تھی اور درخواست بھی شہر کی جماعت میں پیش کی جاچکی تھی، مگر اس بیچ خلع لینے پر جان سے مار دئے جانے کی دھمکیاں وغیرہ ملنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے، حملے کے واقعہ کے دوبارہ سسرال پہنچا تو اہلِ خانہ پولس کو اطلا ع کی جہاں پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، بھٹکل شہری پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے، پولس اس معاملہ میں لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیق کررہی ہے۔ 


بیس لاکھ روپئے کی خطیر رقم نہ دئے جانے پر قتل کی دھمکی ،امجدو سلیم گرفتار

دوسرا معاملہ بھی جرائم کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ہے، شہر کے فاروقی محلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے خطیر رقم وصولنے کی کوشش اور نہ دئے جانے پرجان سے مار دئے جانے کی دھمکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے امجد اور سلیم نامی دو افرادکو گرفتار کرلیا ہے ، پولس تھانے میں درج شکایت اور فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق فاروقی محلے میں مقیم سید محسن ولد یاسین جلال الدین نے امجد مقیم موسیٰ نگر، اور اسلم مقیم مخدوم کالونی اور ان کے چار دوست ،عمار، عمران، فواز (شاہ الحمید) اور ساجد پر الزام لگایا ہے کہ گذشتہ مہینے کی 7تاریخ کو اس گروپ نے ان کے گھر پہنچ کر بیس لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا اور ادا نہ کرنے کی صور ت میں قتل کی دھمکی ، دو دن بعد اس گروپ کا رویہ پھر اسی طرح رہا اور دوبارہ اہلِ خانہ کے سامنے قتل کی دھمکی دی ہے۔ یہ رقم قرضہ کی تھی یا پھر کسی اور معاملہ کی یہ بات ہنوز تشویش کی بنی ہوئی ہے جس پر پولس تحقیقات کررہی ہے ، جب کہ دوسری جانب بھٹکل کے پولس پر اس سلسلہ میں شکایت درج نہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے، بنگلور کرائم برانچ کے اعلیٰ افسران سے شکایت کئے جانے اور ان کی ہدایت پر کاروار پولس تھانے میں حرکت آئی اور وہاں سے بھٹکل پولس تھانے میں دباؤ ڈالا گیا تو پھر اس معاملہ میں امجد اور سلیم کی گذشتہ جمعہ کو گرفتاری عمل میں آئی جبکہ بقیہ ملزمین کو حراست میں لینے کے لئے پولس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تلاش کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا