English   /   Kannada   /   Nawayathi

7کروڑ کا جھانسہ دے کر 34لاکھ لوٹنے والے ’’آن لائن دوست‘‘(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس نے ایک دن اسے بتایا کہ وہ ہندوستان میں ایک زمین خریدنا چاہتا ہے لیکن وہ کسی پر بھروسہ نہیں کرپارہا،اسی طرح بات کر اس نے بتایا کہ وہ صرف اسی کے بھروسے سات کروڑ روپئے زمین کی خریداری کے لئے بھیجے گا ،لیکن اس کے لئے اس نے بتایا کہ قریب 34لاکھ روپئے ٹیکس اور دیگر کاموں کے لئے ہندوستان میں انتظام کرے،خاتون ریشما نے سات کروڑ کی لالچ میں آکر 34لاکھ اس کے بتائے ہوئے اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر کر دئے جس کے بعد سے اس کی کوئی خبر نہیں، اور نہ ہی اس کی طرف سے کوئی رقم بھی اس کے ہاتھ لگی ۔ آن لائن دوستی کے نام پر اس 37لاکھ ٹھگ لئے جانے کے بعد خاتون کو یقین ہوا اور پولس تھانے میں رپٹ لکھانے پہنچ گئی۔


کیرلوسکرالیکٹرانک کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر کے بیٹے کی اغوائی پھر واپسی

بنگلور 25؍ اگست (فکروخبرنیوز) کیرلوسکر الیکٹرانک کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر ونایک باپت کا اغوا شدہ انیس سالہ بیٹا صحیح سالم گھر پہنچنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اس دوران ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرنے کے لیے پولیس کارروائی میں مصروف تھے لیکن آج صبح اغوا کارجالا ہلی نامی علاقے کے قریب نوجوان کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اغوا شدہ نوجوان کی شناخت نتی میناکشی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علم ایشانت باپت کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس کے بیان کے مطابق مذکورہ نوجوان شام ساڑھے پانچ بجے بی ایم ٹی سی بس کے ذریعہ گھر لوٹ رہاتھا۔سرویس کو دی گئی بائک لینے کے لیے وہ یلاہنکا کے قریب ہی بس سے اترا اور سرویس کو دی گئی بائک لینے سے پہلے وہ ایک ہوٹل گیا جہاں سے واپسی کے دوران کار پر سوار آئے دو افراد نے اسے زبردستی کار میں سوار کراکے نامعلوم جگہ پر لے گئے اور قریب رات آٹھ بجے اسی کے موبائل فون سے اس کی ماں کو کال کرکے کہا کہ آپ کا بیٹا کا اغواکیا گیا ہے اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں پولیس کو اس کی خبر نہیں ملنی چاہیے اور وہ بدھ کے روز دوبارہ آپ کو کال کریں گے۔ اغوا کی خبر پھیلتے ہی اس کے رشتہ داروں اور دوستوں نے نوجوان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا موبائل فون سوئچ آف بتانے لگا۔ اس دوران پولیس کے اعلیٰ افسران کو اس کی خبر دی گئی اور آج کل صبح جالا ہلی نامی علاقے کے قریب اغواکار اس کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس اغواکاروں کو حراست میں لینے کے لیے جال بچھادیا ہے اور معاملہ کی پوری تحقیقات کررہی ہے۔ 


رمیا کی حمایت میں سابق وزیرِ اعطم دیوے گوڈا بھی میدان میں آگئے 

بنگلور 25؍ اگست (فکروخبرنیوز) سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا نے رمیا کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب بھی اچھے لوگ موجود ہیں اور وہ ہندوستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمیا نے جو کچھ کہا ہے اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس سے اس مسئلہ کو طول دیا جائے۔ وہ اپنی رائے پیش کرنے میں آزاد ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمیا نے پاکستانیوں کی جو تعریف کی ہے اس پر وہ معافی نہ مانگے۔ انہوں نے مخالفین کو صلاح دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ پر سیاست سے بازرہا جائے۔ ملحوظ رہے کہ کنڑا فلمی اداکارہ سے سیاستداں بنی رمیا نے پاکستان کے حالیہ دورہ کے بعد اپنے ایک بیان میں پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر زعفرانی تنظیموں کی جانب سے شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے ملک مخالف قرار دیا تھا جس پر کانگریس لیڈران نے رمیا کا دفاع کرتے ہوئے مخالفین کو جواب دینے کی کوشش کی تھی اور آج سابق وزیر اعظم دیوا گوڑا نے بھی رمیا کی حمایت کرتے ہوئے کہااس کے بیان میں ملک مخالف ہونے کی کوئی بات دکھائی نہیں دیتی ۔ ذرائع سے فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق آج زعفرانی تنظیموں کے کارکنان منگلور انٹر نیشنل ایرپورٹ کے باہر رامیا کی آمد کے انتظار میں احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوگئے جس کو دیکھتے ہوئے ایرپورٹ پر سخت سیکوریٹی کا نظم کیا گیا تھا۔ 


بنٹوال : غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 3,600 ٹن ریت ضبط 

بنٹوال 25؍ اگست (فکروخبرنیوز) ریوینیو افسران اور محکمۂ ارضیات کے افسران کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں تعلقہ کے سنگھا بیٹو نامی علاقے کے موگیرو میں غیر قانونی طور پر جمع کی گئی ریت ضبط کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مذکورہ محکمۂ کے افسران نے چھاپہ مارکارروائی میں غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 3,600ٹن ریت ضبط کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ مدت سے مذکورہ گاؤں میں عوام کی ملکیت والی زمین پر یہ ریت جمع کی جارہی تھی۔ کئی لوگوں کی جانب سے شکایات پیش کئے جانے کے بعد منگلور اسسٹنٹ پولیس کمشنر ڈاکٹر ڈی آر اشوک نے مذکورہ ریونیو اور محکمۂ ارضیات کے افسران کو چھاپہ مار کارروائی کرنے کی ہدایات دی ۔ افسران نے چھاپہ ماررکاروائی کے بعد ضبط شدہ ریت کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ کئی لاکھ روپئے مالیت والی ریت تقریباً 3,600ٹن ہیں جو غیر قانونی طور پر جمع کئی گئی تھی۔ اس موقع پر تحصیلدار پرندار ہیگڈے ، گریش موہن ، پی ڈبلیو ڈی ایکزیکٹیو انجینئر امیش بھٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا