English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : نیترانی جزیرے کے قریب ماہی گیر کشتی ڈوب گئی ، ماہی گیروں کو بچالیا گیا

share with us

قریب تین سے چار کشتیاں اورکوسٹل گارڈ کے نوجوانوں نے کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے بڑی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی کوشش کارگر ثابت نہیں ہوئی اور بالآخر کشتی ڈوب گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ڈوبنے والی انا نامی کشتی مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے ناگیش ایس نائک کی ملکیت میں آتی ہے ۔ ہوناور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کے بعد نقصان کی اندازہ قریب ساٹھ لاکھ روپئے لگایا گیا ہے۔ ادھر کاسرگوڈ سے فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق سمندر میں دو ماہی گیر کشتیوںں کے درمیان ہوئے تصادم میں بارہ افراد زخمی ہونے کی واردات کیور الوگا بیلو میں پیش آئی ہے۔ زخمی ماہی گیروں کی شناخت امیشن (35) عبدالقادر (31) رنجیت (43) وجیش (30) اشوکن (36) لالو (30) سیبابو (42) چندرن (40) ششی (40) ثابت (35) بینو (35) اور بولن (49) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو یہاں کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے شری کورومبا اور ساقیا نامی کشتیوںں کے درمیان تصادم ہوگیا جس سے کشتیوں کو کافی نقصان پہنچا اوربارہ افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے کوسٹل پولیس کو بروقت مدد کے لیے نہ پہنچنے کے لیے کئی سارے الزامات لگائے ہیں اور کہا ہیں کہ اطلاع دینے کے باوجود وہ بروقت نہیں پہنچے اور متأثرین کی مدد نہیں کی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا