English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلدیہ دکانوں کی نیلامی کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا

share with us

ملحوظ رہے کہ بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی پروگرام سنیچر کے روز صبح ساڑھے دس بجے منعقد کیا گیا تھا جہاں بعض لوگوں کی جانب سے اس نیلامی پروگرام کو ملتوی کیے جانے کے مطالبہ کیے جانے پر آئی بی میں ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں افسران نے عوام کی جانب سے پیش کیے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وہی پروگرام اسی دن دوپہر دوبجے منعقد کیا جس میں 109میں سے 39دکانیں نیلام کی گئیں ، چیف آفیسر کی جانب سے دئیے گئے بیان کے مطابق بقیہ دکانوں کی نیلامی پیر کے روز کی گئی جس میں چھ سو روپئے کرایہ والی دکان ایک لاکھ آٹھ سو ماہانہ کرایہ پر اور اس کے بغل میں واقع دکان 75,000میں نیلام ہوئی جس پر بعض لوگوں نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے ایک مخصوص طبقہ کے افراد کو مافیا بتاکر الزامات میں گھیرنے کی سازش کی اور اسی معاملہ کو طول دیتے ہوئے کل چیف آفیسر کو یادداشت پیش کی گئی اور آج اسسٹنٹ کمشنر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے معاملہ کی پوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 


دن دہاڑے پیش آئی چرن کی قتل واردات میں پانچ ملزمین کو پولیس حراست میں لینے میں کامیاب 

منگلور 24؍اگست (فکروخبرنیوز) شہر کے ومنجور علاقے میں پیش آئے دن دہاڑے قتل کی واردات میں سٹی کرائم پولیس کی جانب سے پانچ ملزمین کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت محمد رضوان (28) مقیم شوا نگر، محمد رہیف (19) مقیم کیلاری کڑی، محمد شارخ (20) مقیم مودا شیڈو، محمد مصطفی (19) مقیم موداشیڈو اور نواز (23) مقیم گورپور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ ملزمین کو پولیس نے پرانی ٹول گیٹ سے منگل کے دن صبح سویرے حراست میں لیا۔اطلاعات کے مطابق ملزم محمد رضوان اور چرن کے درمیان پرانی دشمنی تھی اور اس سلسلہ میں کاوور پولیس تھانہ میں معاملہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق اسی دشمنی کی وجہ سے رضوان نے اپنے دیگر ملزمین کے ساتھ مل کر چرن کا دن دہاڑے قتل کردیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ رضوان کے خلاف کولور پولیس تھانہ میں کئی معاملات درج ہیں جبکہ رہیف نامی ملزم کے خلاف شہر کے شمالی پولیس تھانہ میں بائک چوری کیے جانے کا معاملہ درج ہے۔ ملحوظ رہے جمعہ کے روز دوپہر دیڑھ بجے چند افراد سیاہ رنگ کی بولیرو کار پر آئے اور ایک رکشہ پر سوار چرن کو زبردستی باہر کھینچ کر اس کو جان سے مارنے کی کوشش کی لیکن جب وہ اپنی جان بچانے کے لیے سڑک کے کنارے بھاگنے لگا تو محمد رضوان اور اس کے ساتھی نے دوڑ کر اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے سخت زخمی کردیا۔رکشہ ڈرائیور کی جانب سے اسے فوری طور پراسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا