English   /   Kannada   /   Nawayathi

کار کے مرمت کو لے کر منگلور میں گینگ وار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس واقعہ کے بعد کرشنا پور علاقہ میں اضافی پولیس تعینات کردی گئی ہیں،اس واقعہ میں کرن (۳۳)،چرن راج (۲۴)،منوج(۲۱)کیبل پروین(۳۶)اور نوین (۳۶)کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،نواز کے والد نے سرتکل پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں نے گیریج میں رکھی گاڑیوں کو اور سازوسامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے،پولیس دونوں معاملوں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔


شوہر کا گلا گھونٹ کر قتل ،بیوی کو عمر قید کی سزا 

منگلور:24؍اگست (فکروخبر نیوز)چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایک خاتون کو اپنے شوہر کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ، بیلتنگڈی میں رہنے والی پرشانتیّ( 23 )پر الزام تھا کہ اس نے اپنے شوہر ہریش (44)کا گلاگھونٹ کر قتل کر دیا، اس کی موت جون 20 - 2014 کو ہوئی تھی ،عدالت میں اس کا جرم ثابت ہونے پر منگل اگست 23 کواسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ،واضح رہے کہ ہریش اور پرشانتی نے2جنوری 2012کو محبت کر کریمانیلو نامی علاقہ کی ایک مندر میں شادی کی تھی ،اور کرایہ کے مکان میں رہا کرتے تھے ،اسی بیچ ان کے یہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی ،بتایا جا رہا ہے کہ اس نے جون 2014 کو اپنے شوہر کو سوتے ہوئے گلا گھونٹ کر موت کی نیند سلادیا ،اس سنگین جرم کو انجام دینے کے بعد کسی کو اس پر شک نہ ہو، اس نے ایک ڈرامہ کیا اور سیدھی روتے ہوئے قریب ہی رہائش پذیراس کی بہن کے گھر جاکر رونے لگی کہ اس کا شوہر دوپہر سونے کے بعد سے ابھی تک نہیں اٹھا ہے ، بہن کواس معاملہ میں کچھ شبہ ہوا جب انہوں نے اس کے گردن پر رسی کے نشانات دیکھے تو پولس میں معاملہ درج کیا ،وینور پولس تھانہ کے سب انسپکٹر عبد القادر نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی جس کے بعداصل سچائی سامنے آئی،عدالت میں پیشی کے بعد اور تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کو مد نظر رکھ عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے ،اور ساتھ ہی عدالت نے ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس میں سے 98000 روپئے اس کے تین سالہ بچے کو دینے کا حکم دیا ہے 


7سالہ لڑکے کی اچانک موت پرباپ نے کیا مقدمہ درج 

میسور :24؍اگست (فکروخبر نیوز)اسکول میں پڑھائی کے دوران ایک لڑکے کی مشکوک حالت میں موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، مہلوک کی شناخت موہت گوڈا ( 7) ولدسابق میونسپل کونسلر سر ینواس کی حیثیت سے کی گئی ہے ،سرینواس نے اپنے بیٹے کی اچانک ہونے والی موت پر شبہ ظاہر کر تے ہوئے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے ، ان کا الزام ہے کہ اس کا بیٹا وقت پر اسکول پہنچا تھا ،اور قریب 3:25 پر اسکول سے کسی نے کال کر بتایاکہ اس کے بیٹا اچانک چکر آنے کی وجہ سے بیہوش ہو گیا ہے، خبر سنتے ہی وہ فوری طور پر اسکول پہنچا اور بیہوشی کی حالت میں لڑکے کو گورنمنٹ ہسپتا میں داخل کروایا جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کر لڑکے کو مردہ قرار دیا ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا پولس نے موقع پر پہنچ کر گھر والوں کا بیان لیا،واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی اسی اسکول میں ایک بی جے پی لیڈر کا بیٹا بھی اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی لاش اسکول کے قریب ایک تالاب سے برآمد کی گئی تھی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا