English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا وزیر اعظم کا بن بلائے پاکستان جانا صحیح ہے ؟(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کا بٹوارہ کرنے والے محمدعلی جناح کی تعریف کے کئے جانے کے متعلق کسی نے کیوں سوال نہیں اٹھایا؟ وزیر اعظم بن بلائے پاکستان سے واپسی کے بعد اترپردیش کے وزیر اعظم خان نے کہا تھا کہ اس پروگرام میں داؤد ابراہیم بھی شریک تھے مگر ان پر کسی نے جھوٹا الزام لگانے کا کیس کیوں نہیں درج کیا۔ انہوں نے اپنی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ سچائی معلوم ہونے کے باوجود بھی بعض لوگ اس بات کو لے کر اختلافات کررہے ہیں اور چھوٹی سی بات کو بڑی بات بناکر لوگوں کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ رمیا کے حالیہ پاکستان دو رہ سے لوٹنے کے بعد پاکستانیوں کو اچھا کہنے پر زعفران تنظیموں کی جانب سے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے رامیا کے خلاف ملک مخالف ہونے کا کیس بھی درج کیا ہے جس کے بعد سے کانگریس پارٹی نے رامیا کی مدافعت کرتے ہوئے سیدھے بی جے پی اور وزیراعظم نریندی مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کئی سارے سوالات کھڑے کیے ۔ 


اڈپی : بھاسکرشیٹی قتل معاملہ :ملزمین کی عدالتی تحویل بڑھادی گئی 

اڈپی 24؍اگست (فکروخبرنیوز) بھاسکر شیٹی قتل معاملہ کے پانچ اہم ملزمین کو آج یہاں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سنوائی کے بعد ان کی عدالتی تحویل بڑھادی گئی ہے۔ مقتول کی بیوی راجیشوری (48) اور اس کا بیٹا نونیتھ شیٹی (20) اور نرنجن بھٹ (26) اہم ملزمان میں ہیں جب کہ نرنجن بھٹ کے والد سرینواس بھٹ (56) اور کار ڈرائیور راگھویندرا (25) کو ثبوت مٹانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ راجیشوری منگلور جیل میں قید ہونے کی وجہ سے اسے الگ سے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ملزمان میں راجیشوری ، نونیتھ اور نرنجن بھٹ کو 3؍ ستمبر تک اورسرینواس بھٹ اور کار ڈرائیور راگھویندرا کو 29اگست کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔آج پولیس کی جانب سے دائر عرضی پر سنوائی کرتے ہوئے عدالت نے بھاسکر شیٹی کا ڈی این اے ٹیسٹ کی جانچ کے لیے اس کی ماں گلابی اور اس کے بھائی سے ڈی این اے حاصل کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔


دو مختلف چھاپہ مارکارروائیوں میں جوا کھیل رہے گیارہ افراد حراست میں 

کاسرگوڈ 24؍ اگست (فکروخبرنیوز) چھاپہ مارکاروائی کے دوران جوا کھیلتے ہوئے گیارہ افراد کو حراست میں لیے جانے اور 24,000 نقدی ضبط کئے جانے کی دو مختلف خبریں فکروخبر کو موصول ہوئی ہیں۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت کے آر گنیش ( 43) محمد کنہی کے (32) ارون ایس (34) محمد نواز (28) وسنتا (35) جیون (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لینے کے بعد ان کے پاس سے تقریباً بائیس ہزار دو سو اسی روپئے ضبط کرلیے ہیں۔ ایک اور چھاپہ مار کارروائی میں کمبلے پولیس نے پانچ لوگوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس سے 1840روپئے ضبط کرلیے ہیں۔ گرفتار شدہ افرادکی شناخت سدارھا (42) مانو (34) ناراینا (50) جیاکرا (45) اور جگناتھ (37) کی حیثیت سے کرلی گئی ہ۔ تمام ملزمین کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا