English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : بلدیہ دکانوں کی افزوں قیمت پر نیلامی سے ایک شخص پر دل کادورہ (مزید ساحلی خبریں )

share with us

فکروخبر کے مطابق یہاں کے امیتا اسپتال میں آج صبح ایک شخص کو دل دورہ پڑنے کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے جس کی شناخت رامناتھ بالیگار (رامنا ) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ شخص پچھلے چالیس سال سے بلدیہ کی زیر ملکیت دکان کا کرایہ دار تھا ۔ سنیچر کے روز نیلامی پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے آئی بی میں اعلیٰ افسران اور عوام کے درمیان منعقدہ خصوصی میٹنگ میں مذکورہ شخص نے تجارت کے لیے اکیس لاکھ روپئے بینک سے قرضہ لینے کی بات کہی تھی اور دکانیں نیلامی پروگرام ملتوی کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی بات بھی کہی تھی۔ اس شخص نے افسران کے سامنے اس بات کابھی اظہار کیا تھا کہ میری طرح کئی ایسے لوگ ہیں جو بینکوں سے قرضہ لے کر اپنی تجارت کو جاری رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اسی بات کو لے کر میٹنگ میں موجود بعض فرقہ پرست لوگوں نے افسران پر بلدیہ کی دکانیں نیلامی پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بعض لوگوں کی معیشت پر خاصہ اثر پڑے گا ۔ آج اسی معاملہ کو اس وقت طول دینے کی کوشش کی گئی جب آئی بی میں منعقدہ میٹنگ میں خود کشی کرنے کی بات کہنے والے شخص دل کا دورہ پڑنے سے آج صبح امیتا نامی اسپتال میں علاج ومعالجہ کے داخل ہوا جس کے بعد بعض مخصوص ذہنیت رکھنی والی تنظیموں کے کارکنان نے مذکورہ اسپتال کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بلدیہ کی دکانیں نیلامی کو لے کر بعض مافیا کام کررہے ہیں اور جہاں ایک دکان کا کرایہ ماہانہ چھ سو روپئے تھا اسی دکان کا اب ماہانہ کرایہ ایک لاکھ سے متجاوز ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس معاملہ کو عصبیت کا رنگ دیتے ہوئے مخصوص فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو الزامات میں گھیرنے کی کوشش کی اواکہا کہ ایک مخصوص طبقہ سے تعلق رکھنے والے کونسلر دکانیں نیلامی کو لے کر ایک طبقہ کے لوگوں کو پریشان کررہے ہیں اور ان کی معیشت تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عوام اس بات پر تشویش کا اظہار کررہی ہے کہ جہاں ایک دکان کا کرایہ ماہانہ چھ سو سے ایک لاکھ سے متجاوز ہوگیا ہے اور ایک چائے بیچنے والا شخص کا یہ دکان نیلامی میں خریدنا کئی سارے شکوک وشبہات کو جنم دے رہا ہے۔ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ نیلامی سے پہلے دکان کا کرایہ دار کا دوبارہ ایک لاکھ سے متجاوز ماہانہ کرایہ والی دکان خرید کر بعض لوگ اس معاملہ کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کو لے کر بلدیہ اور ایک خاص طبقہ کے ذمہ داروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ملحوظ رہے کہ بلدیہ کے دکانوں کی نیلامی کی کارروائی جاری ہے ، جس پر ہر روز کئی لوگ اس نیلامی میں شرکت کررہے ہیں،ا ور کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکوریٹی کا بھی انتظام کیا گیاہے، جب کہ بلدیہ اور انتظامیہ کاکہناہے کہ بلدیہ دکانوں کی نیلامی کورٹ کے فرمان کے مطابق ہورہے ہیں اس میں کسی بھی کونسلرس یا دیگر لیڈران کا ہاتھ نہیں ہے۔


بے قابو لاری درخت سے ٹکراگئی ، ڈرائیور شدید زخمی 

بس کے انتظار میں کھڑے طلباء بال بال بچے 

بنٹوال 23؍ اگست (فکروخبرنیوز) بریک فیل ہوجانے سے بے قابو لاری درخت سے ٹکرانے کے بعد لاری ڈرائیور کے شدید زخمی ہونے کی واردات شہر کے ایس وی ایس کالج کے قریب آج دن کے اوقات میں پیش آئی ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت ابھیلاش (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق لوریٹورنامی علاقے میں جارہی لاری ایس وی ایس کالج پہنچنے کے بعد ڈرائیور بریک فیل ہونے سے بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی ۔ اس دوران بس کے انتظار میں کھڑے طلباء کو لاری ڈرائیور اور کلینر سے چلاتے بریک فیل ہونے کی بات بتائی جس سے طلباء اپنی جان بچانے کے لیے راستے کے ایک کنارے ہوگئے اور لاری قریب ہی میں ایک درخت سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی جس سے ڈرائیور سخت زخمی ہوگیا۔ بنٹوال ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا