English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاپتہ لڑکی بری حالت میں گھر واپس:سیاسی لیڈر کے بیٹے پر اغوائی کا الزام (مزید ساحلی خبریں)

share with us

لڑکی نے تین نوجوانوں پر اغوائی کا معاملہ درج کراکے جسمانی زیادتی کی شکایت کی ہے ،جس میں سے ایک نام بااثر سیاست دان کے بیٹے کا بھی شامل ہے ،بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے پولس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔


ماں اور بہن پر کیا حملہ ،مقامی لوگوں نے کیا پولس کے حوالہ 

وٹّل:23؍اگست (فکروخبر نیوز) ایک نوجوان کی جانب سے اپنی ماں اور بہن پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر انہیں لہو لہان کر دینے کی خبر فکروخبر کوموصول ہوئی ہے یہ واقعہ پیر کوکڈمتا نامی علاقہ میں پیش آیا۔فکروخبر کے مطابق اس کی ماں پاروتی (60)اور بہن گیتا دونوں ہی وٹّل کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں بتایا جا رہا ہے کہ ناگیش اچاریہ (30)شراب کے نشہ میں گھر لوٹا اور ماں بہن سے جھگڑنے لگا اسی بیچ اس نے اشتعال میں آکرلوہے کی سلاخ سے ماں اور بہن پر حملہ کر انہیں لہو لہان کردیا ،پڑوسیوں نے جب گھر سے کراہنے کی آواز سنی تو وہ وہاں پہنچے لوگوں کو آتا دیکھ ناگیش گھر سے فرار ہو گیا لوگوں نے انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا ، بتا یاجارہا کہ ان دونوں کو سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں،اس کے کچھ ہی دیر بعد جیسے تیسے کر مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کر پولس کے حوالہ کر دیا وٹّل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے 


بائیک اورکار تصادم میں ایک ہلاک ،تین زخمی

کاسرگوڈ:23؍اگست (فکروخبر نیوز)اڈماپلّم میں کل دیر رات ایک حادثہ پیش آیا ہے جس میں بائیک اور کار کے تصادم میں بائیک سوار کی موت واقع ہوئی ہے، مزید بائیک سوار کی بیوی اور دوبچے شدیدزخمی ہوگئے ہیں ،میت کی شناخت ٹھیکل فیری کے ساکن ٹی عبدالرؤف کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جاتا ہے کہ عبدالرؤف اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ بیکل موّل سے ٹھیکل آرہا تھا تو اڈم پلّم پہنچنے کے بعد ایک اسپیڈ بریکر کے پاس بائیک کو آہستہ کیا تو سامنے سے ایک تیز رفتار کار آکر بائیک پر چڑھ گئی ،تو بائیک سوار عبد الرؤف شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ،مگرعلاج سے پہلے ہی اس کا انتقال ہوگیا،اس کی بیوی رخسانہ اور ایک بچے کو کاسرگوڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا اوردوسرے بچے کی حالت نازک ہونے کی بنا پر منگلور منتقل کیا گیا ،بیکل پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


ناگوری میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی 

منگلور:23؍اگست (فکروخبر نیوز)گرو پور کے جنگل کے علاقہ میں ایک باون سالہ شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ،میت کی شناخت ناگوری کے ساکن میلوین ڈیسوزا (۵۲)کی حیثیت سے کی گئی ہے، اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ وہ 21؍اگست کے دن اپناسامان لے کر کام کرنے کی غرض سے گیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک ہفتہ بعد لوٹے گا اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ گیا تھا کہ وہ اس دوران وہ بہت مشغول رہے گا اس کو فون نہ کیا جائے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپور میں اس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کے اسباب کا پتہ لگایا جاسکے گا مزید بتایا ہے کہ اس جگہ سے ایک ڈیتھ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے ،بجپے پولیس نے جائے واقعہ پہنچ کر لاش کو درخت سے اتارکر پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ ہسپتال بھیج دیا ہے،بجپے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


مختلف چوری کی واردات میں ملوث چور گرفتار ،

چار سال قید میں گزار کر دو مہینہ قبل ہی رہا ہوا تھا 

کاسرگوڈ : 23؍اگست (فکروخبر نیوز) دو مہینہ قبل ہی جیل سے رہا ہونے والے ایک شخص کو پولس نے چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار شخص کی شناخت نواز عرف قیدی نواز کی حیثیت سے کر لی گئی ہے،ساڑھے چار سال کی طویل مدت جیل میں گزار کر نکلتے ہی پھر سے اس شخص نے چوری کی واردات انجام دی،بتایاجارہا ہے کہ جولائی 22 کو ہیما لتا نامی ایک عورت کے گھر اس نے چوری کی واردات انجام دی تھی ،گھر کے پچھلے حصہ سے گھس کر اس نے ایک موبائیل، دس ہزار نقدی اور سونے کی اشیاء لے کر فرار ہو گیا ، اور اس کے کچھ دنوں بعد 8اگست کو دن دہاڑے ابراہیم نامی شخص کے گھر میں گھس کر پانچ ہزار نقدی اور اور تین سونے کے سکے لیکر رفو چکر ہوگیا ،جس کے بعد پولس نے اسے گرفتار کر لیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا