English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں دنیا کی پہلی ہاسپٹل ٹرین (لائیف لائن )کی خدمات اختتام پذیر (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اسٹیج پر موجوددیگر مہمانان نے بھی اس ٹرین کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے اس میں موجود رضا کاروں اور ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس علاج کا ایک سینٹر شہر کے سرکاری اسپتال میں لگایا گیا تھا جہاں روزانہ اپنا نام درج کرنے کے لیے سیکڑوں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی اور صبح سویرے چھ بجنے سے پہلے ہی لوگ وہاں پہنچ کر اپنی باری کا انتظار میں بیٹھے نظر آئے ۔ ملحوظ رہے کہ دنیا کی یہ ہاسپٹل ٹرین 1991 ؁ء میں شروع کی گئی جس کاسب سے پہلا مقصد یہ تھا کہ دیہاتوں میں مقیم افراد کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں اور ان لوگو ں کی مدد کی جائے جو آج کل کے مہنگے اسپتالوں کا بل ادا نہیں کرسکتے۔ 


این آر آئس اور بلڈرس ساحلی کرناٹکا میں گؤ رکشا تنظیموں کو تعاون پیش کررہے ہیں

عام آدمی پارٹی کے جنوبی کنیرا ضلع کے سکریٹری کا الزام 

منگلور 22؍ اگست (فکروخبرنیوز) عام آدمی پارٹی کے جنوبی کینرا کے سکریٹری روہن ایم سری نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ این آر آئس اور بلڈرس ریاست کے ساحلی علاقوں میں گؤ رکشا کے نام پر فنڈنگ کررہے ہیں اور گؤ رکشا کے لیے کام کرنے والوں کا تعاون کرررہے ہیں ۔ گؤ رکشا تنظیمیں ان سے مدد لے کران مزید مستحکم ہورہے ہیں اور گؤ رکشا کے نام پر ظلم ڈھارہے ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ضلع اڈپی میں بی جے پی کے مقامی صدر کو گو رکشا کے نام پر انہی کے تنظیموں کے کچھ افراد نے قاتلانہ حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ روہن نے کرناٹکا حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بھی گؤ رکشا پر لگام کسنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ جنوبی کنیرا ، اتراکنڑا اور اڈپی ضلع میں کوئی بھی مویشوں کی حفاظت کے لیے حکومتی سطح پر کوئی تنظیم نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود زعفرانی تنظیمیں جن میں بجرنگ دل ، وشوا ہندو پریشد ، ہندو جاگرن ویدیکے اور سری رام سینا وغیرہ شامل ہیں جو گؤ رکشا کے نام پر عوام پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ 


آن لائن دوستی :لڑکی کے ماں باپ نے لگایا لڑکے پر مذہب تبدیل کروانے کا الزام 

کاسرگوڈ :22؍اگست (فکروخبر نیوز)حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے ماں باپ نے ہوسادرگا پولس تھانہ میں اپنی لڑکی کو ایک شخص کی جانب سے مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگا تے ہوئے رپورٹ درج کی ہے ،بتایا جارہا ہے کہ انتیس سالہ لڑکی اپنے مذہب کے تبدیل کرنے کے بعد سے لاپتہ ہو گئی ہے ،لڑکی اپنے مذہب کے تبدیل کرنے سے پہلے تک تو انگلینڈ کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کر رہی تھی، شکایت درج کئے جانے کے مطابق حیدر آباد سے ہوسادرگا آنے والے ماں باپ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پڑھائی کے دوران اس کی دوستی ہوسادرگا کے ایک لڑکے سے انٹرنیٹ کے ذریعہ سے ہوئی اس سے دوستی کے دوران اس نے اسے اپنے مذہب کی طر ف راغب کیا، وہ اس سے اتنی متاثر ہو گئی کہ اس نے اس کا مذہب اختیار کر لیا جب سے اس نے اپنا مذہب چھوڑا ہے تب سے اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے اسی جانکاری کی بناء پر جب پولس اس شخص کے گھر پہونچی تو پتہ چلا کہ اس گھر میں کوئی نہیں رہتا،


جوہری سے 2.70کروڑ لوٹ لئے گئے ،لوٹ کے 18دن بعد رپورٹ درج کی گئی 

کاسرگودڈ :22؍اگست (فکروخبر نیوز) چیرکلا میں ایک جوہری سے 2.70کرورڑ روپئے لوٹے جانے کی رپورٹ ودیانگر پولس تھانہ میں درج کی گئی ہے ،بتایا جارہا ہے کہ یہ واردات 3اگست کو ہی پیش آئی تھی لیکن اس سلسلہ میں رپورٹ 20اگست کو درج کی گئی ، تفصیلات کے مطابق گنیش نامی ایک شخص اپنے ڈرائیور گریش کے ساتھ پونے سے ٹیلی چیری اپنی کار پر سوار ہو کر جاررہا تھا کہ تبھی راستے پر ایک کار نے انہیں ٹکر ماردی ، اور اس میں سے پانچ ڈاکو نکلے اور اس کی کار سے اسے نکالا اور پستول دکھا کر اس سے پیسے چھین کر وہاں سے فرار ہو گئے، رپورٹ میں تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے گنیش نے کہا کہ اسے اس بات کی امید تھی کہ وہ روپیوں کا پتہ لگا لے گا ،گنیش کی اسی بات کو لیکر پولس شک و شبہ میں مبتلا ہے کہ اس نے اتنی تاخیر کیوں کی ،پولس کو اتنی بڑی رقم کا بغیر سیکورٹی کے لے جانے پر حوالہ کا بھی شبہ ہو رہا ہے ،پولس اس سلسلہ میں گریش اور گنیش کے درمیان ہونے والی کال ریکارڈ حاصل کر ے گی جس سے اس کیس کے سلسلہ میں اہم جانکاری حاصل ہہونے کے امکانات ہیں ۔


ایک دل دہلادینے والے سڑک حادثہ میں حاملہ اورتین سالہ بچہ جاں بحق

میسور :22؍اگست (فکروخبر نیوز)ایک دل دہلا دینے والے سڑک حادثہ میں ایک حاملہ عورت اور اس کے تین سالہ بچے کی دردناک مورت واقع ہوئی ہے، مہلوک کی شناخت انوپما 26اور اس کے تین سالہ لڑکے پورویک کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ ایک سات مہینہ کی حاملہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ ایک پرائیویٹ کلینک ڈاکٹر کے پاس معائنہ کرانے جا رہی تھی کہ جیسے ہی وہ اوٹی روڈ پر پہنچے ،پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار سرکاری بس نے انہیں ٹکر ماردی ، انوپما سرکاری بس کی زد میںآکرہلاک ہو گئی ،اور اپنے بچہ کو بس کی زد میں آنے سے بچانے کیلئے اس نے اسے دور دھکیلا لیکن اس کو بھی سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے بچایا نہیں جاسکا ،اس کے شوہر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں پولس نے موقع پر پہونچ کر بس اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اس سلسلہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا