English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمس اور مادرِ حوا کے طلباء نے امن اور انسانیت کے پیغام کے لئے ’’امن جلوس‘‘کا اہتمام کیا(مزید ساحلی خبریں)

share with us

تختیوں پر درج ’’ہندو مسلم بھائی بھائی ، ہندو مسلم دلت مل کر رہیں گے، جو ہم کو لڑائیں گے ہم ان کو بھگائیں گے ‘‘ والے پیغامات سے بڑھتی فرقہ واریت کی مذمت اور ملک میں بھائی چارگی کو فروغ دئیے جانے کا سبق دیا گیا ۔


منگلور میں ایک نوجوان کا اغوا ،اغوا کاروں نے کیادیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

منگلور22؍اگست (فکروخبرنیوز)منجناڈی نامی علاقہ میں ایک نوجوان کے اغوا ہونے کی خبر فکر وخبر کوموصول ہوئی ہے،کوناجے پولیس اسٹیشن میں درج شدہ شکایت کے مطابق اغواکاروں نے اس کی رہائی کے لیے گھر والوں کو فون کرتے ہوئے دیڑھ کروڑروپے کا مطالبہ کیا ہے، اغواشدہ شخص کی شناخت محمد عارف کی حیثیت سے کی گئی ہے،محمد عارف کے قریبی رشتہ دار عبدالرحمن نے اپنی شکایت درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عارف11؍اگست کے دن صبح ساڑھے چار بجے معمول کے مطابق بندرگاہ جارہا تھا تو اغواکاروں نے اسے گھر کے پاس سے ہی اٹھا لیا، اس ضمن میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اسی دن ایک کالے رنگ کی کار عارف کے گھر کے نزدیک دیکھی گئی تھی اور چند لوگوں نے اسے تیز رفتاری سے جاتے ہوئے دیکھ لیا تھا اوریہ گمان کیا جارہا ہے کہ اغوا کار اسی کار میں آکر عارف کو اغوا کیا تھا ،عبد الرحمن نے بتایا ہے کہ عارف اس دن سے غائب ہے اور اس کے گھر والوں کو غیر ملکی نمبروں سے مسلسل فون بھی موصول ہو رہے ہیں جس میں اس کے گھر والوں سے دیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہاہے،عبد الرحمن کے مطابق کل سنیچر کے دن بھی اسی نمبر سے ایک فون موصول ہوا تھا جس میں فون کرنے والے نے خود کو ایرانی بتایا ہے ،عارف چندسال بیرون ملک میں کام کرنے کے بعد گذشتہ سال سے ہندوستان میں ہی موجود تھا، اغوا کے متعلق یہ بات یقین کے ساتھ بتائی جا رہی ہے کہ عارف نے کسی شخص سے قرض لیا تھا اور انھوں نے پیسے واپس حاصل کرنے کے لیے عارف کو اغوا کیا تھا،کوناجے پولیس سرکل انسپکٹر اشوک نے بتایا ہے کہ وہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں اور بیکل میں اسی تعلق سے ایک گھر پر چھاپہ بھی ہوا ہے۔


بینک کی تجوری میں پائے گئے نقلی نوٹ، کیس درج 

اڈپی22؍اگست (فکروخبر نیوز)سینڈیکیٹ بینک کی تجوری میں نقلی نوٹ پائے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق 13,000مالیت کے 21کرنسی نوٹ۱؍دسمبر ۲۰۱۵ ؁ء سے ۳۱؍مئی ۲۰۱۶ ؁ء کے عرصہ میں برآمد ہوئے ہیں ،جن میں سے ایک ہزار روپے کے پانچ نوٹ اور پانچ سو کے سولہ نوٹ موجود تھے،ضلع اڈپی کے سینڈیکیٹ بینک کی مختلف شاخوں سے چھنٹائی کے دوران یہ نوٹ حاصل ہوئے ہیں،اڈپی سٹی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں بینک ریجنل منیجر منجوناتھ کے وی نے کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ نوٹ نقلی ہیں اور ان کو بنگلور بھیج دیا گیا ہے۔


سترہ سالہ طالب علم کی پھندے سے لٹک کر خود کشی 

الال22؍اگست(فکروخبرنیوز)آج یہاں الال کے قریب لچل نامی علاقے میں ایک سترہ سالہ طالب علم کی پھانسی دے کر خود کشی کرنے کی واردات پیش آئی ہے،سترہ سالہ شیفان الال کے سینٹ سیبسٹین کالج میں سائنس میں دوسرے سال کا طالب علم تھا ،لڑکے کے اس سنگین اقدام کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ،الال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا