English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : بی جے پی صدر امت شاہ کی منگلور آمد پر کانگریسیوں نے کیا پرزور احتجاج

share with us

نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے متھن رائے نے کہا کہ بی جے پی کے مرکزی صدر کئی سارے فرقہ وارانہ فسادات کے ذمہ دار ہیں اور اس سے کئی معصوم لوگوں کی جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ بی جے پی پارٹی کا کردار ہمیشہ منافقانہ رہا ہے وہ کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ۔ ایک اور احتجاجی نے کہا کہ جنوبی کنیرا ضلع کے عوام امن وامان چاہتے ہیں اور امت شاہ اس میں خلل ڈالنے کے لیے آئے ہیں۔ ا ونہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو مجاہدین آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ جب کانگریس ملک کی آزادی کے لیے لڑ رہے تھے تو اس وقت آر ایس ایس نے انگریزوں کا ساتھ دیا تھااورمہاتما گاندھی کا قتل بھی زعفرانی دہشت گردوں نے ہی کیا تھا۔ذرائع کے مطابق احتجاجیوں کی تعداد جب بڑھنے لگی تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے بڑی جدوجہد کی اور کئی ساروں کو گرفتار کرکے اروا پولیس تھانہ لے جایا گیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا