English   /   Kannada   /   Nawayathi

جب قانو ن ہی قانون کو دھر دبوچے (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

پولیس اہلکاروں کو جوا کھیلتا دیکھ کر ایس پی انا ملئی نے ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ ملحوظ رہے کہ ایس پی انا ملئی نے چک منگلور ایس پی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد افسران کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہو اور نہ اس معاملہ میں وہ کسی کا تعاون کریں۔


پروین پجاری قتل معاملہ میں مزید تین کو کیا گرفتار

اڈپی :21؍اگست (فکروخبرنیوز)بی جے پی کارکن پروین پجاری کے قتل معاملہ کی تفتیش کے دوران مزید تین ملزمین کو پولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے، واضح رہے کہ اس معاملہ میں ابھی تک اکیس ملزمین کو گرفتار کیاگیا ہے گرفتار شدگان کی شناخت منجیش، پرتیک اور سودیپ کی حیثیت سے کی گئی ہے ہے گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی ہوئی اور عدالت نے 31اگست تک کے لئے عدالتی حراست میں لئے جانے کا فرمان جاری کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق ریاستی وزیر کمنے رتناکر نے پروین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،اور انکے غمزدہ گھرانہ کو تسلی دی اور بتایا کہ ا س کیس کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے گی،اسی ملاقات کے دوران اس کی بہن پرمیلا نے مانگ کی کہ اس کے بھائی کے قاتلوں کو سزائے موت دی جائے ،اور ساتھ ہی بتایا کہ پروین کے جانے سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔


دوسری شادی کا رازفاش ہونے پر شوہر نے کرلی خودکشی 

بنگلور :21؍اگست (فکروخبر نیوز) شوہر کی دوسری شادی کی خبر ملتے ہی رنجید ہا ور مشتعل بیوی کی جانب سے دھمکی دئے جانے پر ایک شخص کے خودکشی کرلینے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ، مہلوک کی شناخت فخرالدین پاشا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ بنگلور کے ایک پولس تھانہ میں ہیڈ کانسٹیبل کی خدمات انجام دیا کرتا تھا ،تفصیلات کے مطابق پاشا جو کہ دو بچوں کا باپ ہے، گھر کی چھت سے لٹک کر اپنی جان دے دی جہاں وہ اپنی نئی بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا بتایا جا رہا ہے کہ دوڈا بلا پورعلاقہ سے تعلق رکھنے والے فخر الدین نے ساتھ سال قبل تاج بیگم سے شادی کی تھی اور ابھی کچھ ہی مدت قبل اس نے گھر والوں سے بنا بتائے دوسری شادی کر لی ۔ ایک ہفتہ قبل جب اس کی دوسری شادی کی خبر پہلی بیوی تاج بیگم کو ملی تو اس نے پولس تھانے میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دی ،گھروالوں کا کہنا ہے کہ شاید اسی بات سے خوفزدہ ہو کر اس نے خود کشی کرلی 


سڑک حادثہ : بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک 

کاسرگوڈ21؍اگست (فکروخبرنیوز)آج صبح کاسرگوڈ کے قریب چالنگل نامی علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیاہے،جس میں ایک بائیک سوار کے موقع پر ہی ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے،بائیک سوار کی شناخت ایرول کے ساکن پرکاش(۳۴)کی حیثیت سے کی گئی ہے ،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بائیک سوار پرکاش اپنے سسرال جارہا تھا،جب وہ چالنگل پہنچا تو ایک تیز رفتار لاری بائیک پر چڑھ گئی ،جس کی وجہ سے بائیک سوارموقع پر ہی ہلاک ہوگیا ،امبل تھرا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


برگد کا درخت گرنے سے دو راہگیروں کو چوٹیں

منگلور20؍اگست (فکروخبرنیوز)منگلور کے ییاڈی علاقہ میں آج صبح ایک برگد کا درخت ا گرنے کی وجہ سے راستے پر چل رہے دو راہگیروں کے سخت زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے، سڑک کنارے موجودبرگدکا درخت راستہ سے گذرتے ہوئے اسکوٹر پر گر گیا،جس پر سوار دو لوگوں کو چوٹیں آئیں ہیں ،درخت گرتے ہی لوگ زخمیوں کی مدد کے لیے جمع ہو گئے ،اور لوگوں نے درخت کوٹھکانے لگاکر ٹرافک کے لیے راہ ہموار کرنے میں بھی مدد کی ،کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا