English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل بلدیہ کی جانب سے اچانک دکانوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ: کرایہ دار ،خفا،ناراض اور مشتعل (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

دکانداروں کی جانب سے سخت اعتراض کیے جانے کے بعد فوری طور پر اعلیٰ افسران کے ساتھ آئی بی میں ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں کئی دکانداروں اور عام عوام نے دکانوں کی فوری نیلامی کیے جانے کو لے کر سخت اعتراض کیا، یہاں تک کہ بعض لوگوں نے خودکشی تک کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ دکانداراس بات کو لے حکام پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کررہے تھے کہ انہوں نے اپنی تجارت فروغ دینے کے لیے بینکوں سے لاکھوں روپئے کا قرضہ اُٹھایا اور اس طرح اچانک فیصلہ لینے سے ان کو لاکھوں کا نقصان ہوگا ، بلدیہ اعلیٰ افسران نے قرضہ کی بات پر سخت تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کے دکانوں پر کوئی کس طرح قرضہ اُٹھاسکتاہے ، جبکہ دکانداروں کی جانب اپنے مسائل بیان کرنے اورمجبوریوں کو رکھنے کی وجہ سے خصوصی میٹنگ میں اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ لینے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے حکومتی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے دکانوں کی نیلامی کیے جانے کی بات کہی اور اسی پروگرام میں دو بجے نیلامی پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ اعلان کے مطابق بلدیہ کی عمارت میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کا سخت بندوبست کیا تھا۔ نیلامی پروگرام کے اختتام کے بعد فکروخبر سے بات کرتے ہوئے بلدیہ کے چیف آفیسر نے کہا کہ 109دکانوں میں سے 39دکانیں نیلام ہوچکی ہیں اور دیگر دکانیں پیر کے روز نیلام کی جائیں گی۔ ہنگامی میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈیشنل ایس پی ، ڈی وائی ایس پی ، سرکل انسپکٹر سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ 


تین دن سے لاپتہ پھل فروش کی لاش برآمد

کنداپور :20اگست (فکروخبر نیوز)تین دن سے لاپتہ ایک پھل فروش کی لاش ہیریکڈور پل کے قریب برآمد کرلی گئی ہے ،مہلوک کی شناخت گنیش کی حیثیت سے کی گئی ہے،فکروخبرک کے مطابق گنیش(36) شاستری سرکل کے قریب اپنی ایک پھل کی دوکان چلایا کرتا تھا تین دن پہلے اچانک اس کے لاپتہ ہونے سے تشویش لاحق ہوگئی، تین دن سے تلاش بسیار کے بعد بھی دریافت نہ ہونے پر پولس تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرانے ہی والے تھے کہ آج صبح مقامی لوگوں نے ہیری کڈورعلاقہ کی ندی میں ایک شخص کی لاش پائے جانے کی اطلاع دی اسی وقت گھر والوں نے پولس کے ساتھ جاکر اس لاش کی شناخت کی جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ لاش گنیش کی ہی ہے، کنداپور پولس تھانہ کے سب انسپکٹر ناصر حسین نے موقع پر پہونچ لاش کو کنداپورسرکاری اسپتا ل میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔کنداپور پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے.


پارکنگ میں کھڑی اسکوٹر سے بیس لاکھ روپے چوری کرنے والاچور گرفتار

منگلور20؍اگست (فکروخبر نیوز)پانڈیشور پولیس نے ایک ایسے چورکو گرفتار کر لیا ہے جس نے چند دنوں قبل آر ٹی او دفترکے قریب کھڑی اسکوٹر کے ڈکی (ڈبہ) میں موجودبیس لاکھ روپے چرا کر فرار ہوگیا تھا،گرفتار شدہ ملزم کی شناخت تمل ناڈو کے ترچناپلی کے ساکن مدھوسدھن(۴۰)کی حیثیت سے کی گئی ہے،جس کے پاس سے دس ہزارروپے بر آمد کر لیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق 6؍اگست کوراجیش نامی شخص نے آر ٹی او دفتر کے پاس اپنی اسکوٹرپارک کیا تھا،اورکسی شخص کے بطور امانت دیے ہوئے بیس لاکھ روپے اسکوٹرکی سیٹ کے نیچے رکھے تھے ،جب وہ آفس سے لوٹا تو گاڑی کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اورگاڑی میں موجودرقم غائب تھی،اس کے بعد اس نے پانڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ،پھر 17؍اگست کوسٹی اسٹیشن کے کرائم انٹلی جنس سب انسپکٹراننت مرڈیشور نے مدھو سدن کو سٹی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا ،بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ شخص تمل ناڈو کے ترچنا پلی ضلع کے ایک ایسی گینگ کا ممبر تھا جو گینگ ایسے علاقوں پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی تھی جہاں پر بھاری رقموں کی لین دین ہوتی ہے،یہ عمل سٹی پولیس کمشنر چندر شیکر ،ڈپٹی کمشنر شانتا راجو اور سنجیو پاٹل وغیرہ کی رہنمائی میں انجام دیا گیا۔


ریلوے ملازم کے موت کے باعث ریلوے خدمات متاثر

منگلور20؍اگست (فکروخبر نیوز)ریلوے ٹریک کی بحالی کے دوران دو ملازمین پر بھاری وزنی پتھر گرنے کی وجہ سے ایک ملازم کی موت اور دوسرا شدید زخمی ہوا ہے جس کی بنا پر ریلوے خدمات دو گھنٹے کے لیے بری طرح متاثر رہی،ریلوے منتظمین کے مطابق ریلوے کا سینئر ملازم جو کہ ٹیکنیشین ہے، پی کرشنن (۵۸)کوذیکوڈ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا اور اس کا معاون ملازم ٹی کے ونیش (۳۲)جو سیڑھی سے گر کر زخمی ہوا تھا اس کا علاج جاری ہے ،یہ واقعہ آج صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا ،اور ریلوے خدمات تقریباً دو گھنٹے بعد بحال کی گئیں،مینگلور چنئی ایگمور ایکسپریس ،مینگلور ناگر کوئل ایراناڈ ایکسپریس اور مینگلور کوذی کوڈ پاسنجرٹرین کو مرمتی کام کی وجہ سے تقریباًدو گھنٹوں کے لیے قریبی اسٹیشنوں پر روکا گیاتھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا