English   /   Kannada   /   Nawayathi

پروین پجاری قتل معاملہ :ہندوتوا کارکنوں نے کیا قتل واردات میں ملوث ہونے سے انکار

share with us

منگلور ، اڈپی اور پتور کے بجرنگ دل کنوینر سنیل آری وی نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق ان کی تنظیم سے نہیں ہے، ہم لاء اینڈ آرڈ پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ پروین پجاری کی قتل کی واردات سامنے آنے کے بعد پولیس کی جانب سے اب تک 25لوگوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے جس میں اکثروں کا تعلق وی ایچ پی اور بجرنگ دل سے ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں ان تنظیموں کے بعض سینئر کارکنان بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کارکنان شامل تھے۔ 

میرے بھائی کواس کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے قتل کردیا گیا : مقتول کی بہن کا بیان 

مقتول پروین پجاری کی بہن پرامیلا پجاری نے اخباری نمائندوں بات چیت کے دوران کہا کہ اس کا بھائی مویشیوں کی منتقلی میں ملوث نہیں ہیں اور حملہ آوروں نے صرف اس پر الزام لگا کر اس کی جان لی ہے۔ حملہ آوروں کے متعلق اس کا بیان ہے کہ وہ اس علاقے میں میرے بھائی کی بڑھتی مقبولیت سے خوف کھاچکے تھے اور صرف اسی وجہ سے میرے بھائی کا قتل کردیا گیا ۔ مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے صرف ایک الزام لگاکر میرے بیٹے کی جان لے لی۔ اڈپی ضلع کے صدر رتناکر ہیگڈے نے کہا ہے کہ نجی معاملہ کی وجہ سے پروین کا قتل کردیا گیا ، سابق ضلع بی جے پی لیڈر تنگلائی وکرامرجوناہیگڈے کا کہنا ہے کہ اس قتل کی واردات کا پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ملحوظ رہے کہ واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد پولس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 18حملہ آوروں کو گرفتار کیا تھا جن کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افرادکا تعلق وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کارکنوں سے ہے۔ پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا