English   /   Kannada   /   Nawayathi

گؤ رکشا کے نام پر بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے کارکنان نے بی جے پی ممبر کو مار مار کر کیا ہلاک (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اچانک ہونے والے حملہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ پروین نے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑدیا جبکہ اس کا ساتھی اکشے دیواڑیگا کوشدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی ہیبری پولیس نے فور ی طور پر کارروائی کرتے ہوئے 35میں سے 18زعفرانی کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔ پجاری کینجور میں مقامی بی جے پی لیڈر کے طور پر کام کیا کرتا تھااور ایک جنرل اسٹور کے ساتھ ساتھ دوسری مزدوری بھی کیا کرتے تھے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حملہ آوروں نے عینی شاہدین کو پولیس کو اطلاع دینے پرجان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ مہلوک کے بہنوی اور پنچایت ممبر پرساد نے دیگر ملزمین کو بھی جلد از جلد گرفتارکرنے کامطالبہ کیا گیا۔ اس دوران پجاری اور اکشے کے اہلِ خانہ نے حملہ آوروں پر یہ بھی الزام لگایاکہ انہوں نے ان سے اس معاملہ کو سڑک حادثہ کے طور پر سامنے لانے کے لیے بھی دباؤ ڈالا تھا۔ برہماور پولیس نے غیر قانونی طور پر مویشیوں کی منتقلی کے لیے استعمال میں آنے والی ٹیمپو ضبط کرلی ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ اب گؤ رکشا کے نام پر بی جے پی کارکنان اپنے ہی لیڈروں کو زدوکوب کرکے ایک خاص طبقہ پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ برہماور پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔


غیر قانونی طور پر 26 پاسپورٹ کے ساتھ منگلور ایرپورٹ پرگرفتا مسافر ٹراویل ایجنٹ نکلا 

تمام دستاویزادت اصلی تھیں ، کسٹم افسران پر بے وجہ پریشان کیے جانے کا الزام 

منگلور 18؍ اگست (فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر 26پاسپورٹ کے ساتھ منگلور ایر پورٹ پر گرفتار نوجوان کے سلسلہ میں پولیس تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے پاس موجود تمام دستاویزات اصلی ہیں اور کسٹم افسران پر الزام لگاہے کہ ایک خاص طبقہ سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر انہوں نے اس کو گرفتار کرتے ہوئے بے وجہ پریشان کیا ۔فکروخبر کے مطابق عبداللہ (43) کنور ضلع کے تالی پرمبار کے مقیم کو کل منگلور ایر پورٹ پر 26 پاسپورٹ کے ساتھ کسٹم افسران نے سیکوریٹی چیکنگ کے دوران حراست میں لینے کے بعد تحقیقات کے لیے بچپے پولیس کے حوالے کیا تھالیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سا منے آئی ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس جتنے بھی پاسپورٹ ہیں وہ سب اصلی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایک اور ٹرویل ایجنٹ صداقت اللہ نے حج کا ویزا لگوانے کے لیے 26پاسپورٹ لیے تھے اور اس کے بعد دبئی کے لیے روانہ ہونے والے عبداللہ کو تمام دستاویزات کے ساتھ حوالے کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ کوزیکوڑے ایرپورٹ پر چیکنگ کے بعد ہی وہ منگلور کے لیے وہاں سے روانہ ہوا تھا۔ لیکن منگلور کسٹم افسران کی جانب سے دوبارہ تفتیش کے دوران اس کے پاس موجود 26پاسپورٹ غیر قانونی طورپر لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور معاملہ کو بچپے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس کمشنر ایم چندرا شیکھر نے کہا ہے کہ عبداللہ کا کسی کو دھوکہ دینے کا ارادہ نہیں تھا اور اس کو غیر قانونی طور پر پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن اب یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ اس کے پاس کوئی جعلی پاسپورٹ نہیں تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا