English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام آزادی میں مسلمانوں کے عنوان پر تقریری مقابلوں کاانعقاد

share with us

مولانا موصوف آج صبح مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام تنظیم ہال میں ’’ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کے کردار ‘‘ کے عنوان پر منعقدہ تقریری مقابلہ میں موجود حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے اس موقع پر ہندوستانی تاریخ کے سنہرے بابوں کاتذکرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی جنگِ آزادی میں کی جانے والی کوششوں کوحاضرین کے سامنے رکھتے اس عنوان کے تحت تقریری مقابلہ کے انعقاد پر تنظیم کے ذمہ داروں کو مبارکبادی پیش کی۔ اس موقع پر شہر کے مشہور شاعر جناب عبدالرحمن باطن صاحب اور انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے بھی جنگِ آزادی میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ملحوظ رہے کہ یہ تقریری مقابلہ اردو ، انگریزی اور کنڑ زبان میں منعقد کیا گیا تھا جس میں مختلف مدارس اور اسکول کے طلباء نے حصہ لیتے ہوئے اس عنوان پر اپنی تقاریر پیش کیں ۔ 
اول دوم اور سوم آنے والے طلباء کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے ۔
اردو تقریری مقابلہ
اول : محی الدین بشار ابن قادر میراں شیکرے جامعہ اسلامیہ بھٹکل 
اول : خبیب احمد ابن مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی 
دوم : شوکت علی مرزان ، سرکاری اردو ہائی اسکول ، جامعہ آباد کالونی 
سوم : فارقلیط رداء ابن رضا مانوی ، نیو شمس اسکول بھٹکل 

انگریزی تقریری مقابلہ 
اول : حسن روبین ابن ریاض احمد گنگاولی اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ، نوائط کالونی 
دوم : سید عبدالمنان ابن سید محمد انصار اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول 
سوم : محمد عاصم ابن عبدالودود خیال نیو شمس اسکول بھٹکل 
2.سوم :حسن رباح بن محمد عرفات عسکری ,جامعہ اسلامیہ بھٹکل ( درجہ حفظ)

کنڑ تقریری مقابلہ 
اول : محمد سیف ابن عبدالقادر صاحب انجمن بوائز ہائی اسکول 
اول : محمد بلال ابن محمد آزاد ، نیو شمس اسکول بھٹکل 
دوم : محمد عرفات ابن نورالامین اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول 
سوم : محمد مدار شیخ اردو ہائی اسکول جامعہ آباد کالونی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا