English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنہیا کمار پر حملہ معاملے میں ہوئی پہلی گرفتاری، دیگر ملزمین کی تلاش جاری

share with us

21؍مئی 2024 :  شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کنہیا کمار پر حملے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے منگل (21 مئی) کو یہ اطلاع دی۔ کنہیا کمار پر گزشتہ ہفتے حملہ ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ اجے کمار (41) نامی شخص کو عثمان پور واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی علاقے میں کنہیا کمار پر حملہ ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق بقیہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ 17 مئی کو کچھ لوگوں نے کنہیا کمار کو ہار پہنانے کے بہانے حملہ کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد عآپ کونسلر چھایا شرما نے پولیس سے شکایت کی تھی۔ چھایا شرما نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ کچھ لوگ کنہیا کمار کو ہار پہنانے کے لیے آئے تھے۔ ہار پہنانے کے دوران کچھ لوگوں نے کنہیا کمار پر سیاہی پھینکی اور ان پر حملہ کیا۔ چھایا شرما کے مطابق انہوں نے جب ان حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی تو کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

چھایا شرما کی شکایت کے بعد پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 323، 341 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اجے کمار کو منگل کی صبح ہی اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کنہیا کمار پر حملے کے بعد ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس واقعہ پر کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی شکست کے خوف سے گھبرا گئی ہے، اس لیے وہ انڈیا الائنس کے امیدوار پر حملہ کرا رہی ہے، جبکہ منوج تیواری نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا