English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکھلیش کی آمد پر بے قابو بھیڑ پر پولیس کا لاٹھی چارچ :  اکھلیش یادو کی مقبولیت میں اضافہ ؟

share with us

21؍مئی 2024 : پھول پور اور سنت کبیر نگر کے بعد اب اعظم گڑھ میں بھی انڈیا الائنس کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ بے قابو ہو گئی۔ لوگ اپنے چہیتے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک دوسرے پر کچھ اس طرح ٹوٹ پڑے کہ انہیں سنبھالنے کے لیے پولیس کو لاٹھیاں چلانی پڑیں۔ مگر لوگوں کی دیوانگی کو پولیس کی لاٹھیاں بھی نہیں روک سکیں اور لوگ ایک دوسرے پر گرتے ہوئے نظر آئے۔

خبروں کے مطابق اتر پردیش میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی ریلیوں میں حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہو رہی ہے۔ اکھلیش یادو ریاست بھر میں جس جگہ بھی جلسۂ عام سے خطاب کرنے جا رہے ہیں لوگ بڑی تعداد میں ان کو سننے اور انہیں دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔ اکھلیش یادو کے تئیں عوام میں ایک طرح کی دیوانگی محسوس کی جا رہی ہے جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قابو سی ہو جا رہی ہے۔ اسی ہی دیوانگی کا مظاہرہ گزشتہ دتوں پھول پور میں بھی ہوا تھا جس میں اکھلیش یادو کے ساتھ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔

پھول پور کی ریلی میں جمع ہوئی بھیڑ اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے رکاوٹ توڑ کر اسٹیج کے قریب پہنچ گئی تھی، جس کے بعد سیکوریٹی کے نقطۂ نظر سے دونوں لیڈروں کو بغیر خطاب کیے واپس لوٹنا پڑا تھا۔ اس کے بعد ان دونوں لیڈروں کو ریلی کے مقام سے ہی ویڈیو جاری کرنی پڑی۔ اب اعظم گڑھ میں بھی لوگوں کی جانب سے ایسی ہی دیوانگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اکھلیش یادو کی ایک جھلک اور ان کے قریب جانے کی کوشش میں لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے جس کے بعد صورت حال بگڑ گئی۔ بالآخر لوگوں کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی۔

یہ جلسہ عام لال گنج لوک سبھا حلقہ میں تھا جس کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اسٹیج کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے بعد انہیں اسٹیج سے دور کرنے کے لیے پولیس لاٹھیوں سے مار رہی اس کے باوجود لوگ اکھلیش یادو کی ایک جھلک پانے کے لیے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی اثنا میں لوگ ایک دوسرے پر گرتے بھی نظر آتے ہیں۔ اس افراتفری میں وہاں پر اسپیکر کا اسٹینڈ بھی گر گیا۔ پولیس کافی مشقتوں کے بعد بھیڑ پر قابو پا سکی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا