English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ

share with us

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں آج 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو سمیت 93 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، این سی پی (ایس پی) کے سپریمو شرد پوار سمیت ملک کے دیگر سرکردہ سیاست دانوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔

الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلے کے لیے تقریباً ووٹر ٹرن آؤٹ جاری کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں شام 7:40 بجے تک الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 61 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ کمیشن کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی ٹرن آؤٹ جاری کیے جانے کی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 96.88 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی انتخابی عمل میں سات مراحل میں سے تین مکمل ہو چکے ہیں۔ چوتھا مرحلہ 13 مئی کو، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

19:19 May 07

سات مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ منگل کی شام کو ختم ہوگئی۔ پولنگ حکام نے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ شام 5 بجے تک جن ریاستوں میں زیادہ ووٹ ڈالے گئے، ان میں آسام (74.86%)، مغربی بنگال (73.93%) اور گوا (72.52%) شامل ہیں۔ مہاراشٹر میں شام 5 بجے تک سب سے کم ووٹنگ 53.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا