English   /   Kannada   /   Nawayathi

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان

share with us

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے الیکشن 2024کے لیے کسی خاص پارٹی کی تائید کا اعلان نہیں کیا ہے۔بورڈ کا وضاحتی بیان



نئی دہلی: ۱۸؍اپریل ۲۰۲۴ء (پریس ریلیز)مولانا ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی آفس سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پارلیمانی سیاست سے دور رہتا ہے، وہ نہ کسی متعین پارٹی کی تائید کرتا ہے اور نہ مخالفت، معلوم ہوا ہے کہ بعض سیاسی قائدین نے بیان دیا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بہار میں این ڈی اے کی تائید کررہا ہے جبکہ یہ بے بنیاد اور صریحاً غلط ہے۔ اسی طرح صدر بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے بھی کسی سیاسی پارٹی کی تائید نہیں کی ہے، اس لیے لوگ غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں اور بورڈ کی طرف اس طرح کی باتیں منسوب نہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا