English   /   Kannada   /   Nawayathi

منیش سسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت

share with us

نئی دہلی17؍اپریل 2024 : شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ عآپ لیڈر کی درخواست ضمانت پر 20 اپریل کو سماعت جاری رکھے گی۔ اس دن عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سنے تھے۔ سسودیا کی جانب سے درخواست ضمانت ان کے وکیل موہت ماتھر نے دائر کی ہے، جس میں معاملہ کی جانچ پوری کرنے میں تاخیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے موکل کو رشوت کے پیسے سے جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ سرکاری خزانے یا نجی صارفین کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ماتھر نے مقدمے کی سماعت میں تاخیر پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سپریم کورٹ کا سسودیا کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دینے کا حکم 6 ماہ پرانا ہے اور اب تک تحقیقات مکمل ہو جانی چاہیے تھی۔

ماتھر نے مزید کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق سسودیا ضمانت کے لیے تمام ضروری شرائط کو پورا کر رہے ہیں۔ قبل ازیں، سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ تفتیش نازک مرحلے پر ہے اور سسودیا کو ضمانت پر رہا کرنے سے تفتیش میں رکاوٹ پڑ سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا