English   /   Kannada   /   Nawayathi

انکم ٹیکس معاملے میں کانگریس کو بڑی راحت

share with us

ئےانکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے کانگریس کو 17 سو کروڑ روپئے کے جرمانے سے متعلق بھیجے گئے نوٹس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کانگریس پارٹی کو بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فی الحال اس معاملے میں کوئی ایکشن نہیں لے گا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے ذریعے آئندہ سماعت کے لیے 24 جولائی کی تاریخ مقرر کیے جانے سے کانگریس کو یہ راحت ہوئی ہے کہ اب انکم ٹیکس محکمہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ جبکہ انکم ٹیکس محکمے کی جانب سے بھی اس تعلق سے عدالت میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ فی الحال اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی پارٹی کو الیکشن لڑنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے، اس لیے فی الحال 1700 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ سالیسٹر جنرل نے جسٹس بی وی ناگرتنا کی بنچ سے درخواست کی کہ نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کی جاسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا