English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام پور میں اعظم خان کی بیوی اور ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف فرد جرم عائد

share with us

رامپور: سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اس فرد جرم میں اعظم خان کی اہلیہ تزین فاطمہ، بڑے بیٹے ادیب اعظم خان اور چھوٹے بیٹے عبد اللہ اعظم خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کھاد کی دکانوں پر قبضہ کرکے اس کو اپنے ہمسفر ریسورٹ میں شامل کر لیا تھا۔ اس معاملے میں سماعت ایم پی، ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ میں ہوئی، اور آج ان تینوں پر فرد جرم عائد کیے گئے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت آٹھ اپریل کو ہوگی۔

آپ کو بتائیں کہ ضلع میں اعظم خان کے اہل خانہ کی پریشانیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ یہ معاملہ 11 ستمبر 2019 کا ہے۔ جہاں نائب تحصیلدار کرشنا گوپال مشرا نے شہر کوتوالی میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں اعظم خان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم خان اور ادیب اعظم خان پر ہمسفر ریسورٹ کے لیے گرام سبھا کے لئے کھاد کی زمین پر قبضہ کرنے اور اسے اپنے ہمسفر ریسورٹ کی حدود میں شامل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

وہیں دوسری جانب، اس معاملہ میں پراسیکیوشن آفیسر امرناتھ تیواری نے کہا کہ کھاد کے لیے مختص سرکاری زمین پر تزین فاطمہ، عبد اللہ اعظم اور ادیب اعظم نے ’ہمسفر ریسورٹ‘ بنوایا تھا۔ اس معاملے میں کوتوالی میں اس وقت کے نائب تحصیلدار کرشنا گوپال مشرا کے ذریعہ ایک مقدمہ بھی رجسٹرڈ کروایا گیا تھا، جو خصوصی ایم پی، ایم ایل اے مجسٹریٹ عدالت میں زیر غور ہے۔ اس سلسلہ میں عدالت نے دونوں فریق کو سننے کے بعد یہ الزامات طے کیے۔ اس کیس کی اگلی سنوائی آٹھ اپریل کو ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا