English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراٹھا ریزرویشن بل منظوری کے باوجود کیوں خفا ہیں منوج جارنگے

share with us

مراٹھوں کی جانب سے ریزرویشن کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے منگل ۲۰؍ جنوری کو طلب کئے گئے مہاراشٹر اسمبلی کے یکروزہ خصوصی اجلاس میں تقریباً ایک گھنٹے ۹؍ منٹ  تک چلنے والی ایوان کی کارروائی کے دوران مراٹھاریزرویشن بل اتفاق رائے سےمنظور کرلیا گیا۔  اس بل کے مطابق سماجی  اور تعلیمی طو رپر پسماندہ افراد کو ۱۰؍ فیصد ریزرویشن دیاجائے گا۔ حکومت کی جانب سے  دونوں ایوانوں میں  اس بل کو پیش کرنے  کے بعد منظور کر وایا گیا ۔ ودھان سبھا میں وزیر اعلیٰ  ایکناتھ شندے  کے ذریعے بل پیش کیا گیا جس میں انہوں نےیقین دلایا کہ ا و بی سی سمیت کسی بھی سماج کے ریزرویشن کو متاثر کئے بغیر  مراٹھا ریزرویشن دیا جا رہا ہے۔بل  پیش کرنے کے بعد اسپیکر راہل نارویکر نے بل کیلئے صوتی ووٹنگ کروائی  جس میں  اپوزیشن لیڈروں نے بھی حمایت کی اور مذکورہ بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل پراپوزیشن کے متعدد لیڈر اظہار خیال کرنا چاہتے تھے لیکن اسپیکر نے کسی کو کوئی موقع نہیں دیا۔  حالانکہ ایوان کے باہر اپوزیشن  کے متعدد سینئر لیڈروں نے  اس بل کو محض چناوی جملہ قرار دیا اور کہا کہ بل بہت کمزور ہے ، کورٹ میں ٹک نہیں پائے گا۔ 
مراٹھا ریزرویش بل تاریخی اور جرات مندرانہ : وزیر اعلیٰ 
 ریاست میں سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ مراٹھا طبقہ  کے  لئے ریزرویشن بل کی منظوری پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے خطاب کرتے ہوئے  اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں متفقہ طور پر بل پاس کرنے کے لئے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مراٹھا برادری کو۱۰؍ فیصد ریزرویشن دینے کے لئے کیا گیا یہ فیصلہ تاریخی، جرأت مندانہ اور قانون کی کسوٹی پر کھرا اترنے والا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  او بی سی یا کسی دوسری برادری کے ریزرویشن کو متاثر کئے  بغیر مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مراٹھوں کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاکھوں مراٹھوں نے اپنے حقوق کے لئے لڑتے ہوئے صبر کا دامن نہیں چھوڑا ۔ نظم و ضبط بھی برقرار رکھا۔ اس کیلئے میں پوری مراٹھا برادری اور اس کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج کا فیصلہ مراٹھا برادری   اور مراٹھا اتحاد کی جیت ہے۔ شندے نے مزید کہا کہ میں ایک عام مراٹھا کسان کا بیٹا ہوں۔ میں معاشرے کے لوگوں کے دکھ درد سے واقف ہوں اسی لئے میری حکومت نے یہ قدم اٹھایا۔  
مراٹھوں سے احتجاج واپس لینے کی اپیل 
 وزیر اعلیٰ نے مظاہرین سے یہ کہتے ہوئے احتجاج واپس لینے کی اپیل کی کہ کمیونٹی کے افراد کو حکومت پر بھروسہ رکھنا چاہئے  ۔ شندے نے کہا کہ ایک زمانے میں ترقی یافتہ مراٹھا سماج گزرتے وقت کے ساتھ پیچھے  رہ گیا۔ وہ تعلیمی، مالی اور سماجی طور پر پسماندہ ہے۔ اس لئے اس سماج کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہم نے ریزرویشن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگپور میں سرمائی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں کے تمام اراکین نے ۳؍روزہ بحث میں مراٹھا برادری کے لئے ریزرویشن کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ناگپور میں ہی میں نے اعلان کیا تھا کہ مراٹھا ریزرویشن پر ایوان کی رضامندی کے بعد فروری۲۰۲۴ءمیں اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر مسئلہ کا مستقل حل نکالا جائے گا۔ اسی مناسبت سے آج کا دن  تاریخی دن ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر جشن بھی منایا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا